ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش

?️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خصوصی طور پر مارکیٹنگ اور کاروباری کمپنیوں کے لیے آسانی کرتے ہوئے تحریر یا تصاویر سے ویڈیو بنانے کا فیچر پیش کردیا۔

امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کے مطابق مارکیٹنگ سمیت دیگر کاروباری شعبوں سے منسلک ادارے اپنے اکاؤنٹ پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے مختصر ویڈیو بنا سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو چند لائنوں پر ہدایات فراہم کریں گے یا پھر انہیں تصویر فراہم کریں گے، جس سے اے آئی سسٹم ازخود پانچ سیکنڈ کی ویڈیو بنائے گا۔

مذکورہ فیچر خصوصی طور پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے، تاہم دوسرے ادارے اور افراد بھی اس سے مدد لے سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر پہلے ہی متعدد اے آئی فیچرز پیش کیے جا چکے ہیں، گزشتہ ماہ مئی میں بھی ایسا ہی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کیا گیا تھا۔

پہلے متعارف کرایا گیا فیچر صرف ٹک ٹاک اسٹوریز کے لیے محدود تھا اور صارفین کسی بھی تصویر کو اے آئی ویڈیو میں بدل سکتے تھے لیکن اب مزید اے آئی ویڈیو فیچرز متعارف کرادیے۔

ٹک ٹاک کی طرح دیگر پلیٹ فارمز بھی اے آئی فیچرز اور ٹولز میں مسلسل اضافہ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اس حوالے سے پلیٹ فارمز میں ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

لندن ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسران کی ہڑتال کی کال 

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسران نے جون کے

حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور

?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی

تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی

مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

?️ 26 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

عمران خان کی ہدایات اگر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہیں تو اس پر عمل ہوگا، بیرسٹر گوہر

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین

علی امین گنڈاپور کو دہشت گردوں کی مکمل سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا۔ عطا تارڑ

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا

صیہونیوں کی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے ذمہ داری قبول نہ کرنے پر قطر کی مذمت

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے الجزیرہ کی

صیہونی حکومت اور امریکہ کی بربریت دنیا کے سامنے

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے غزہ کے المعمدانی اسپتال میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے