🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے حیران کن طور پر نصف گھنٹے تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے بعد پلیٹ فارم پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔
ٹک ٹاک بنیادی طور پر شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے اور اسی وجہ سے ہی اس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔
لیکن دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں، اس لیے ٹک ٹاک نے بھی گزشتہ برس قدرے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔
ٹک ٹاک نے 2023 میں 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی، اس سے قبل پلیٹ فارم نے 10 منٹ جب کہ اس سے قبل پلیٹ فارم نے 5 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا آغاز کیا تھا۔
آغاز میں ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی تھیں، جنہیں جلد ہی ڈیڑھ منٹ تک کردیا گیا تھا اور کئی سال تک پلیٹ فارم پر صرف 90 سیکنڈز کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی۔
لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک پر 30 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے محدود کانٹینٹ کریئیٹرز کو نصف گھنٹے دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے تک رسائی دے دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد ٹک ٹاک پر 30 منٹ تک کی طویل ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو رواں برس کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ نے یمن کے شہر صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: سیکرٹری جنرل نے متناسب، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کے
جنوری
ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں 90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں: وزیر خارجہ
🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اگست
جنین میں صہیونیوں کی پسپائی کے بعد فلسطین میں بدلتی ہوئی مساوات
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کے دوران جو مسائل ہمیشہ موجود تھے ان
جولائی
ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی
دسمبر
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی
🗓️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ
مئی
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
🗓️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے اتحاد میں موجود رکاوٹیں
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: 8 فروری کے انتخابات کے بعد اپوزیشن کی دو بڑی
جولائی
نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام
اپریل