?️
نیویارک(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانا شروع کر دیا ہے۔ اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا۔ بغیر لاگ ان ہوئے اسپیس میں شامل ہونے والے اس میں حصہ نہیں لے سکتے،صرف اسپیس میں موجود لوگوں کی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ میزبان اور سامعین کی آسانی کے لیے ٹوئٹر نے آسانی کردی ہے، اب میزبان اور سامعین کسی کو بھی اسپیسس آڈیو براڈکاسٹ کا براہ راست لنک بھیج سکتے ہیں۔
اگر آپ نے ٹوئٹر سے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کررکھا ہے تو بھی آپ اپنے ساتھیوں کی اسپیس کو جوائن کرسکتے ہیں۔صارفین کی جانب سے ٹوئٹر کی جانب سے دی گئی اس سہولت کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ صارفین کے سہولت کے لئے اس سے قبل بھی ٹویٹر نے مختلف اقدام اٹھائے ہیں اور اب بھی اٹھائے جا رہے ہیں اور جدید فیچر صارفین کے لئے پیش کئے جاتے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے، عارف علوی
?️ 6 جون 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) سابق صدرپاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی نے
جون
ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
سویلین کا ملٹری ٹرائل: یہ کیا مذاق ہے، بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ جسٹس مندوخیل
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ ائینی بینچ میں زیر سماعت فوجی
اپریل
ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ
اکتوبر
ایران کے خلاف امریکی و صہیونی جارحیت فوری روکی جائے: جاپان
?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:جاپان کی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف امریکی و صہیونی
مارچ
اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جولائی 2021لاہور( سچ خبریں) سینئر اداکار جاوید شیخ نے بچپن سے متعلق اہم
جولائی
نبیہ بری: اسرائیل کے ساتھ معمول پر نہیں آئے گا/ دھمکیاں اور جارحیت سے ہمارا موقف نہیں بدلے گا
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جنگ بندی کے نفاذ کی
نومبر