ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والےملازمین کو گوگل کا انتباہ

روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا

🗓️

نیویارک(سچ خبریں)  گوگل نے ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والے ملازمین سےکہا ہے کہ اگر وہ کمپنی کے کورونا ویکسین قواعد پر عمل نہیں کرتے تو وہ تنخواہ سے محروم ہو جائیں گے اور آخر کار انہیں برطرف کر دیا جائے گا۔18 جنوری گوگل کی جانب سے آخری تاریخ بتائی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی نے منگل کو بتایا کہ گوگل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے پاس اپنے ویکسینیشن سٹیٹس کو ظاہر کرنے اور اس حوالے دستاویزی ثبوت اپ لوڈ کرنے، یا کسی طبی یا مذہبی بنیادوں پر چھوٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا وقت تین دسمبر تک کا تھا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس تاریخ کے بعد وہ ان ملازمین سے رابطہ کرنا شروع کر دے گا جنہوں نے اپنا سٹیٹس اپ لوڈ نہیں کیا تھا یا ان کی ویکسینیشن نہیں ہوئی اور جن کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور نہیں ہوئی تھیں۔

سی این بی سی کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ جن ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہیں کی، انہیں 30 دنوں کے لیے ’تنخواہ کے ساتھ چھٹی‘ پر رکھا جائے گا۔ اس کے بعد چھ ماہ تک ’بغیر تنخواہ ذاتی چھٹی‘ دی جائے گی اور پھر برطرفی ہوگی۔

جب روئٹرز نے سی این بی سی کی رپورٹ پر گوگل کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو گوگل نے براہ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ’ہم اپنے ملازمین کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ویکسین لگوا سکتے ہیں، اور مضبوطی سے اپنی ویکسینیشن پالیسی کے پیچھے کھڑے ہیں۔رواں مہینے کے آغاز میں گوگل نے دفتر سے کام کی بحالی کے منصوبے کو اومی کرون ویریئنٹ کے خوف اور ملازمین کی ویکسین پالیسی کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے مؤخر کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ

ملک کی سیاسی صورتحال کہاں جا رہی ہے اور فائدہ کیسے ہو رہا ہے؛ شیخ رشید کی زبانی

🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے

ہم پنجشیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں:طالبان

🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اس گروپ کی افواج

ایٹمی ایجنسی صیہونیوں سے ہوشیار رہے:ایران

🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ

’آزاد آئینی ادارہ ہے‘، الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سینیٹ کی قائمہ

تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

🗓️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل

کیا اب ٹوئٹر بھی ہو سکے گی ویڈیو کال؟

🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی

سعودی ولی عہد کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اہم بیان

🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے