?️
ماسکو(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کا نیا سسٹم “ونڈوز الیون” متعارف ہونے سے پہلے ہی ہیکرز کی گرفت میں آگیا، چوری شدہ سافٹ ویئر والی کئی ویب سائٹس پر جعلی ونڈوز 11 رکھی ہے جو وائرسوں سے بری طرح آلودہ ہے، اسے ہیک کرنے کے بعد سسٹم میں بے شمار وائرسز ڈال دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہیکروں نے مائیکرو سافٹ کے اگلے آپریٹنگ سسٹم “ونڈوز 11” کو ریلیز سے پہلے ہی اپنا شکار بنا کر طرح طرح کے وائرسوں میں مبتلا کردیا ہے۔انٹرنیٹ سکیورٹی فرم “کیسپرسکی” نے اس حوالے سے ایک وارننگ بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ سافٹ ویئر مفت میں فراہم کرنے والی مختلف ویب سائٹس پر ونڈوز 11 کی انسٹالیشن فائلز موجود ہیں جنہیں نئی ونڈوز انسٹال کرنے کے علاوہ موجودہ ونڈوز کو اپ گریڈ کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
چوری شدہ سافٹ ویئر والی کئی ویب سائٹس پر جعلی ونڈوز 11 رکھی ہے جو وائرسوں سے بری طرح آلودہ ہے۔ کیسپرسکی کے مطابق، یہ تمام انسٹالیشن فائلز مشکوک ہیں مگر ان میں سے ایک خاص فائل، جوکے نام سے ہے اور جس کا سائز 1.75 گیگا بائٹس ہے، کئی طرح کے وائرسوں (میل ویئر اور ایڈویئر) سے آلودہ ہے۔
بظاہر ونڈوز 11 محسوس ہونے والی اس فائل کے انسٹال ہوتے ہی صارف کا کمپیوٹر سست پڑ جاتا ہے اور اسکرین پر درجنوں اشتہارات کی بھرمار ہوجاتی ہے۔یہی نہیں بلکہ جعلی ونڈوز 11 کے بعض ورژنز میں صارف کے کمپیوٹر کی جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر (اسپائی ویئر) اور “کی لاگرز” تک موجود ہیں جن کے ذریعے نامعلوم ہیکرز یہاں تک جان سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر کون کون سے بٹن کب اور کس ترتیب سے دبائے۔
ان ہی معلومات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی ہیکر آپ کے ای میل پاس ورڈ سے لے کر یہاں تک کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات تک تقریباً ہر چیز سے واقف ہوکر آپ کو ناقابلِ تلافی نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔کیسپرسکی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک حالیہ بلاگ میں خبردار کیا ہے کہ صارفین کسی بھی نامعلوم ذریعے سے ونڈوز 11 ڈاؤن لوڈ ہر گز نہ کریں کیونکہ صرف مائیکروسافٹ “ونڈوز انسائیڈر” پروگرام میں شرکت کرنے والے ہی ونڈوز 11 کو آزمائشی طور پر ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اب تک ونڈوز 11 کے اجراء کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈوز 11 اس سال اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں عوامی استعمال کےلیے جاری کردی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی حالت زار: سابق صیہونی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز
اپریل
عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہوگا، فواد چوہدری
?️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
نیٹن یاہو شکست سے بچنے کے لیے واشنگٹن کا محتاج
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے ایران کے صہیونی ریاست کے
جون
پاکستان اور ترکیہ کے رہنماؤں کی استنبول میں اہم ملاقات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام
مئی
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
پاکستان کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی پر حکومت کا ردعمل
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان مخالف تبصرے پر دفتر
جولائی
صیہونیوں کے درمیان شدید اختلاف،وجوہات؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اڈوں، قابض فوجیوں کے جمع ہونے کی جگہوں، جاسوسی
جنوری
صیہونی حکام اپنی فوجی ہلاکتوں کو کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں ہر روز صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی فورسز کی
دسمبر