واٹس ایپ پر رائیٹنگ ہیلپ فیچر محدود ممالک میں متعارف

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر’رائٹنگ ہیلپ‘ متعارف کرادیا، جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے پیغامات لکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس کے تحت صارف کے پیغامات مکمل طور پر نجی رہیں گے، نہ ہی واٹس ایپ اور نہ ہی میٹا ان پیغامات یا اے آئی کی جانب سے دیے گئے مشوروں کو پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کی وضاحت کے مطابق صارفین اپنے پیغام کا مسودہ تیار کرتے وقت نئے پینسل آئیکون پر کلک کر کے یہ سہولت استعمال کر سکیں گے۔

رائٹنگ ہیلپ مختلف انداز میں تجاویز فراہم کرے گا، جنہیں صارف اپنی ضرورت کے مطابق منتخب یا تبدیل کر سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف میسیج یا تحریر لکھنے کے بعد ایموجی کے آئیکون پر کلک کرے گا تو اسے تیر کا نشان نظر آئے گا، جسے کلک کرنےکے بعد رائٹنگ ہیلپ فیچر آن ہوجائے گا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ پرائیویٹ پروسیسنگ کے تکنیکی پہلوؤں کی تفصیل پہلے ہی جاری کی گئی تھی، جسے سیکیورٹی ماہرین کے تعاون سے جانچا گیا تھا۔

واٹس ایپ کے مطابق اس حوالے سے آزاد تحقیقاتی ادارے این سی سی گروپ اور ٹریل آف بِٹس نے بھی واٹس ایپ کے اقدامات پر اپنی آڈٹ رپورٹس شائع کی ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق پرائیویٹ پروسیسنگ پر مبنی فیچرز جیسے رائٹنگ ہیلپ اور میسج سمریز اختیاری ہیں اور ڈیفالٹ طور پر بند رہیں گے، تاکہ صارفین اپنے تجربے پر مکمل اختیار رکھ سکیں۔

یہ فیچر فی الحال انگریزی زبان میں امریکا اور چند دیگر ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، فوری طور پر اسے پاکستان میں متعارف نہیں کرایا گیا۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کے اختتام تک اسے مزید زبانوں اور خطوں میں توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔

مشہور خبریں۔

 امریکا روس کی جنگی مشین کو کمزور کر سکتاہے:زیلنسکی

?️ 28 اکتوبر 2025 امریکا روس کی جنگی مشین کو کمزور کر سکتاہے:زیلنسکی  یوکرین کے صدر

ہم خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں:صیہونی سربراہ

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے عدالتی اصلاحات کے میدان میں نیتن

ٹرمپ خود ساختہ مخمصے میں پھنس گئے ہیں:امریکی اخبار

?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں:یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کی ایران

غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ ڈالنے کی چال ہے: اسرائیلی اخبار

?️ 30 جولائی 2025غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ

قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج قاہرہ میں

جولائی تا نومبر کے دوران ترسیلات زر 10 فیصد گر گئیں

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے

انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے

مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے.رپورٹ

?️ 24 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بادل پھٹنے سے آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے