?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف فیچرز متعارف کرائے ہیں ، جن میں سے چند سے لوگ ناواقف ہیں۔اب واٹس ایپ نے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو کافی سہولت ملے گی جس میں صارفین اہم ترین اور ضروری پیغامات کو ایک جمع کر سکتے ہیں۔
پیغام رسانی کے لیے استعمال موبائل ایپلی کیشن کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں دن بھر میں دوستوں کی جانب سے سیکڑوں پیغامات موصول ہوتے ہیں۔
میسجز کی بھرمار کی وجہ سے صارفین بعض اوقات اہم ترین پیغام کو نظر انداز کردیتے ہیں یا کوئی ایسا پیغام جسے وہ دوبارہ پڑھنا چاہیں تو پڑھ نہیں پاتے۔مگر اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم آپ کو بتارہے ہیں واٹس ایپ کے ایسے فیچر کے بارے میں، جس کے استعمال سے آپ اہم ترین یا ضروری پیغامات کو ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں اور پھر انہیں ایک کلک پر باآسانی پڑھ سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ صارف کو پیغامات ادھر، اُدھر تلاش نہیں کرنا ہوں گے۔ویسے تو واٹس ایپ نے میسجز تلاش کرنے کے لیے سرچ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہوئی ہے، مگر بعض اوقات یہ سر کا درد بن جاتی ہے کیونکہ اگر آپ کوئی بھی ایک لفظ سرچ بار میں تحریر کریں گے تو اُس سے ملتے جلتے پیغامات ظاہر ہونے لگیں گے۔
واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو بہت زیادہ پیغامات کی وجہ سے ضروری پیغام کو تلاش نہیں کرپاتے وہ اسٹارڈ میسج کا آپشن استعمال کر کے اپنی پریشانی دور کرسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہےکہ کسی بھی دوست یا گروپ پر بھیجے گئے پیغام کو کلک کر کے رکھنا ہے، جس کے بعد اوپر ایک اسٹار کا آپشن ہوگا، اگر آپ اس کو دبا دیں گے تو میسج اسٹارڈ باکس میں جمع ہوجائے گا۔ اس فیچر کو آپ بک مارک بھی سمجھ سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیدھے ہاتھ پر اوپر کی جانب تین نقطے نظر آئیں گے، جن پر آپ کلک کریں گے تو چوتھے نمبر پر سیٹنگز سے پہلے اسٹارڈ میسجز کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے بک مارک کیے گئے پیغامات تک پہنچ جائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ایسے پیغامات کو اگر کلک کر کے رکھیں گے تو یہ ان اسٹارڈ ہوکر عام پیغامات میں شامل ہوجائیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجیوں کی تفصیلات منظر عام پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اتوار کی شام شائع
اکتوبر
خان یونس میں قسام کی نئی کارروائی؛ مزاحمت کی حملہ آور فرسایشی حکمت عملی
?️ 21 اگست 2025خان یونس میں قسام کی نئی کارروائی؛ مزاحمت کی حملہ آور فرسایشی
اگست
صہیونیوں کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں اور عالمی خاموشی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کابینہ نے اعلیٰ ایرانی حکام کے قتل کی
جولائی
امریکی سینٹروں کا نائن الیون حملوں میں سعودیوں کے کردار سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹرز نے ایک بل پیش کرتے ہوئے نائن الیون حملوں
اگست
ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی سفارتی چال: چینی میڈیا
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کا
اکتوبر
انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے
اگست
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 53 مریض انتقال کر گئے
?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرہ
جون
کیا اردگان اور اسد ملاقات کریں گے؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: اردگان کی ہمیشہ عادت ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں پرواز
جولائی