نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی اور مائیکروسافٹ کے خلاف کاپی رائٹس کا مقدمہ کردیا

?️

سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے سب سے مقبول اوپن اے آئی یعنی چیٹ جی پی ٹی اور مائیکرو سافٹ کے اے آئی پلیٹ فارم پر معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کاپی رائٹس کا مقدمہ دائر کردیا۔

چیٹ جی پی ٹی سب سے مقبول ترین اے آئی پلیٹ فارم ہے، جس کے چیٹ بوٹ تقریباً ہر سوال کا جواب سیکنڈز میں دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کے بعد مائیکرو سافٹ سمیت دیگر کمپنیوں نے بھی اپنے اے آئی پلیٹ فارمز متعارف کرائے تھے، جن پر پہلے ہی مواد کو کاپی کرنے کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

لیکن اب پہلی بار نیویارک ٹائمز نے دونوں پلیٹ فارمز پر اپنے لاکھوں آرٹیکلز اور خبروں کا مواد چوری کرکے چیٹ بوٹس کو مواد تیار کرنے کی تربیت دینے سمیت مذکورہ مواد کو دیگر ذرائع کے لیے استعمال کرنے پر کاپی رائٹس کا مقدمہ دائر کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اخبار نے منہٹن کی فیڈرل کورٹ میں اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کے خلاف کاپی رائٹس کا مقدمہ دائر کردیا۔

اخبار کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں دونوں پلیٹ فارمز پر ہرجانے کا کوئی مخصوص دعویٰ نہیں کیا گیا، تاہم درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر اربوں ڈالرز کا جرمانہ کیا جانا چاہیے۔

مقدمے کے مطابق دونون پلیٹ فارمز نے اخبار کے ایکسکلوژو مواد کو کاپی کرکے اپنے چیٹ بوٹس کو تربیت دی اور بعد ازاں اسی مواد کو حوالوں کے طور پر استعمال کیا۔

اخبار نے مقدمے میں یہ درخواست بھی کی ہے کہ دونوں پلیٹ فارمز کو نیویارک ٹائمز کے کاپی شدہ مواد کو ڈیلیٹ کرنے اور اسے مزید استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نیویارک ٹائمز کی درخواست پر عدالت کب سماعت کرتی ہے اور چیٹ جی پی ٹی سمیت مائکروسافٹ پر کتنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بحرین کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ

خطے میں میزائل داغنا امریکی مشقوں کے جواب میں ہے: شمالی کوریا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   پچھلے دس دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا

وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو سستے قرضے کا دینے کا اعلان کیا

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں

امن و امان کی صورتحال: پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں فوج تعینات

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر کے اہم شہروں

امریکہ نے مصر کو 4.69 بلین ڈالر کی فوجی برآمدات کی منظوری دی

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے محکمہ خارجہ نے مصری حکومت کو 4.69

سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے

جینان حسین کو کون سے واقعہ نے بہت زیادہ متاثر کیا؟

?️ 15 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے بتایا کہ میری

لبنان میں سعودی سفیر کے مداخلتی ریمارکس

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے