?️
کیلی فورنیا(سچ خبریں) مائیکروسافٹ کمپنی نے 6 سال کے طویل عرصے بعد ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کرادیا۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے شائع ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ونڈوز الیون کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں سیکیورٹی چپ 2.0 ہونا بہت ضروری ہے البتہ اگر کسی کمپیوٹر میں نہیں تب بھی صارف اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیک جائنٹ مائیکرو سافٹ نے 24 جون کو ونڈوز الیون (Windows 11) متعارف کروائی، جس کا انٹرفیس بالکل تبدیل ہے جبکہ اس میں پہلے سے زیادہ جدید فیچرز ہیں۔کمپنی نے زیادہ توجہ انٹر فیس اور مکمل تبدیل شدہ لے آؤٹ ڈیزائن پر دیا، عام زبان میں اسے یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ مائیکرسافٹ نے بہتری کے لیے اسے نئے انداز سے ڈیزائن کیا ہے۔
اس میں ایک مکمل نیا اسٹارٹ مینیو، ونڈوز اسٹور اور ریفریشنگ ڈیزائن شامل ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو بہتر کارکردگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ویژول تبدیلی کو ’سن ویلی‘ کا نام دیا ہے۔
ونڈوز الیون کا یوزرانٹرفیس ونڈوز 10 ایکس سے مشابہت رکھتا ہے جس کو پہلے ڈوئل اسکرین ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی البتہ چند وجوہات کی بنا پر اس کو پیش نہیں کیا گیا۔
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ دنیا بھر کے صارفین رواں سال کے آخر تک اپنی موجودہ ونڈوز کو ونڈوز الیون سے بالکل مفت اپر گریڈ یا ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، جس کے لیے سسٹم کی شرائط پوری ہونا لازمی ہیں۔
کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ونڈوز 11 سسٹم کی شرائط دیکھنے کے لیے مائیکرسافٹ نے استعمال کنندگان کے لیے پی سی ہیکتھ چیک جاری کی، جس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کمپیوٹر ونڈوز 11 استعمال کرنے کے قابل ہے یا نہیں اور اس میں کس چیز کی کمی ہے۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ 6 سال کے طویل عرصے میں کمپیوٹرز میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں، اس لیے مشین کا اپ گریڈ ہونا بھی لازمی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ونڈوز کو جدید کرنے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے بنیادی سسٹم کی شرط کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
2023 میں ہندوستان آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا: اقوام متحدہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے
اپریل
سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسی پر ایران کا ردعمل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
مارچ
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
نومبر
میں صدر بنا تو روس اور چین کے ساتھ کیا کروں گا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے ریپبلکن امیدوار اور سابق صدر
ستمبر
ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی
دسمبر
ٹرمپ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں:بائیڈن
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
یوکرین جنگ کو کون طول دے رہا ہے؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن
اگست
اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر موریہ اسراف نے سیاسی
نومبر