?️
سچ خبریں: (سچ خبریں) دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا میں تعینات خاتون پالیسی چیف جو اسرائیل میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھیں، کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹس کو ہٹانے اور انہیں محدود کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹس میں بتایا کہ انہوں نے ایسی دستاویزات دیکھی ہیں، جن میں اسرائیلی حکومت نے پالیسی چیف کو ’اسٹوڈنٹس فار جسٹس فلسطین‘ (ایس جے پی) گروپ کے مواد کو ہٹانے سمیت فلسطین کے حق میں کی گئی دوسری پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا میں تعینات پالیسی چیف Jordana Cutler جو اسرائیلی ہیں، وہ اگرچہ فیس بک اور انسٹاگرام سے مواد ہٹانے والی ٹیم یا مواد کی نگرانی کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی حکومت نے انہیں فلسطین کے حق میں شیئر کردہ مواد کو ہٹانے کے لیے کہا۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اسرائیلی پالیسی چیف نے انسٹاگرام اور فیس بک سے نہ صرف اسرائیل کے خلاف دنیا بھر کی یونیورسٹیز میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے گروپس ’ایس جے پی‘ کی پوسٹس ہٹائیں بلکہ انہوں نے فلسطین کے حق میں کی گئی دوسری پوسٹس بھی ہٹائیں۔
اسرائیلی حکومت نے پالیسی چیف کو ہدایت کی کہ فیس بک اور انسٹاگرام سے ایسی پوسٹس بھی ہٹوائی جائیں جن میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں پر فلسطینیوں کو جشن مناتے دکھایا گیا۔
علاوہ ازیں پالیسی چیف کو یہ بھی ہدایات کی گئیں کہ فلسطین کے حق اور غزہ میں جارحیت کی پوسٹوں بھی ڈیلیٹ کرایا جائے یا انہیں محدود کرایا جائے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسرائیلی حکومت کے مطالبوں اور فرمائش پر میٹا میں تعینات اسرائیلی پالیسی چیف نے کتنا عمل کیا۔
یہاں یہ واضح رہے کہ مذکورہ پالیسی چیف خاتون کئی سال تک اسرائیلی حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہیں، وہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔
علاوہ ازیں مذکورہ خاتون واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے میں بھی اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہیں لیکن 2016 میں انہوں نے بطور اسرائیل پالیسی چیف میٹا کمپنی کو جوائن کیا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف ایران کا حالیہ میزائل حملہ سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن تھا؛عربی چینل
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:عربی نیوز چینل المیادین کے مطابق، ایران کا حالیہ میزائل
جون
یمن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا:عطوان
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: علاقائی تزویراتی امور کے تجزیہ کار عطوان نے یمنیوں کو
جنوری
مغرب یوکرائن کی جنگ کیوں ختم نہیں کرتا ؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن پریذیڈنسی کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ
اکتوبر
صدر مملکت کے بعدوزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں )وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا
مارچ
ملکی تاریخ میں کسی وزیر اعلیٰ نے یہ کام نہیں کیا، جو میں نے کیا: بزدار
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہت بڑا دعویٰ کرتے
جولائی
پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول
اکتوبر
مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی فنانسنگ میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو غیر ملکی فنانسنگ کی مد میں
اکتوبر
بھارت جتنا بھی ظلم کرلے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا: حریت رہنما
?️ 24 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
اپریل