?️
سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے مہنگائی کے دور میں رواں سال کے سستے ترین فون متعارف کرا دیے، جنہیں فیچرز اور کیمروں کے حوالے سے معیاری قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی نے انفینکس ہاٹ 40، ہاٹ 40 پرو اور ہاٹ 40 آئی کو مختلف رنگوں اور ماڈیولز میں پیش کیا ہے، تاہم کمپنی نے تمام فونز کی قیمت مناسب رکھی ہے۔
کمپنی نے تینوں فونز کو 6.75 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے، تاہم ہاٹ 40 آئی کی اسکرین کو تھوڑا سا چھوٹا رکھا گیا ہے۔
تینوں فونز کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم تینوں میں مختلف چارجر دیے گئے ہیں، سب سے کم 18 واٹ کا چارجر ہاٹ 40 آئی میں دیا گیا ہے جب کہ باقی دونوں فونز میں 33 واٹ کے فاسٹ چارجرز دیے گئے ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہاٹ 40 اور ہاٹ 40 پرو کو محض 35 منٹ کی چارجنگ سے 75 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح کمپنی نے تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے ہیں۔
انفینکس نے ہاٹ سیریز کے تینوں فونز کو ایک ہی ریم 4 جی بی میں پیش کیا ہے، تاہم ان میں میموری کے دو آپشنز یعنی 128 اور 256 جی بی دیے گئے ہیں۔
تینوں فونز میں چپ سمیت پراسیسر کی ٹیکنالوجی بھی ایک جیسی ہی رکھی گئی ہے جب کہ تمام فونز کو اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
تینوں فونز میں کیمروں کا فرق رکھا گیا ہے، کسی بھی فون کے بیک پر تین کیمرے نہیں دیے گئے جب کہ تمام فونز میں سیلفی کیمرا یکساں دیا گیا ہے لیکن تینوں فونز کے کیمروں کے فیچرز مختلف رکھے گئے ہیں۔
سب سے بہترین کیمرے ہاٹ 40 پرو میں دیے گئے ہیں، جس کے بعد پر مین کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
اسی طرح ہاٹ 40 کے بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ دوسرے کیمرے کو دو میگا پکسل لیکن جدید لینسز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
ہاٹ 40 آئی کو ایک ہی 50 میگا پکسل بیک کیمرے جب کہ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے تینوں فونز کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا، تاہم بتایا ہے کہ تمام فونز کی قیمت 200 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 57 ہزار روپے سے کم رکھی گئی ہے۔
اس حساب سے انفینکس ہاٹ سیریز کا بہترین فون بھی 56 ہزار روپے تک کا ہوگا جب کہ سب سے کم قیمت فون 40 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔
کمپنی نے تمام فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے
جون
امریکی ریپبلکن کی ٹرمپ کے بیانات پر تنقید
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض سابق حامیوں نے ان پر تنقید کی
فروری
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے
اگست
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست
پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کی تحقیقات اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی
مئی
غزہ اور مغربی کنارے سے لے کر امریکہ کے قلب تک حماس کی مقبولیت کا راز
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حماس کی مقبولیت میں اضافہ
دسمبر
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب
جولائی
مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں
اگست