مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

?️

سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں سبقت کی دوڑ میں، امریکی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے پاس پیسہ اور چپس تو ہیں، لیکن ان کی خواہشات کو بجلی کے بحران کا سامنا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ستیا نڈیلا نے حال ہی میں اوپن اے آئی کے چیف سیم آلٹمین کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں اعتراف کیا کہ اب ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ نہیں کہ کمپیوٹ کی کمی ہے، بلکہ بجلی اور بلڈنگز کو تیزی سے مکمل کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔

نڈیلا نے کہا کہ اگر آپ یہ نہیں کر سکتے تو ممکن ہے کہ آپ کے پاس انوینٹری میں چپس تو ہوں لیکن میں انہیں لگا ہی نہ سکوں۔

1990 کی دہائی کے ڈاٹ کام جنون کی طرح انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے آج کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے انقلاب کی سلیکن ریڑھ کی ہڈی تعمیر کرنے کے لیے بے مثال رقم خرچ کر رہی ہیں۔

گوگل، مائیکروسافٹ، اے ڈبلیو ایس (ایمازون) اور میٹا (فیس بک) اپنے بڑے کیش ریزروز استعمال کرتے ہوئے 2025 میں تقریباً 400 ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں اور 2026 میں اس سے بھی زیادہ خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور فی الحال پرجوش سرمایہ کاروں کی حمایت حاصل ہے۔

یہ تمام پیسہ ابتدائی رکاوٹ کو دور کرنے میں مددگار رہا ہے، ضروری کمپیوٹنگ پاور کے لیے لاکھوں چپس حاصل کی جارہی ہیں۔

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں اپنے اندرونی پروسیسر کی پیداوار تیز کر رہی ہیں، تاکہ عالمی رہنما این ویڈیا سے پیچھے نہ رہ جائیں، یہ چپس ان ریکس میں جائیں گی جو بڑے ڈیٹا سینٹرز کو بھرتی ہیں، جو ٹھنڈک کے لیے بے حد مقدار میں پانی استعمال کرتے ہیں۔

امریکا میں بڑے انفارمیشن ویئر ہاؤس بنانے میں اوسطاً دو سال لگتے ہیں جب کہ نئی ہائی وولٹیج پاور لائنز کو فعال کرنے میں 5 سے 10 سال لگ جاتے ہیں۔

توانائی کی رکاوٹ

سلیکن ویلی میں بڑی ٹیک کمپنیوں کو ’ہائپر اسکیلرز‘ کہا جاتا ہے، توانائی کی رکاوٹ آنے کی پیش گوئی کر چکے تھے۔

ایک سال قبل ورجینیا کے اہم یوٹیلیٹی فراہم کنندہ، ڈومینین انرجی کے پاس پہلے ہی 40 گیگا واٹ کے ڈیٹا سینٹرز کے آرڈر بُک موجود تھے، جو 40 نیوکلیئر ری ایکٹرز کے پیداوار کے مساوی ہے۔

ورجینیا دنیا کا سب سے بڑا کلاؤڈ کمپیوٹنگ مرکز ہے، اس کی صلاحیت اب بڑھ کر 47 گیگاواٹ ہو گئی ہے، جیسا کہ کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا۔

امریکا میں گھریلو بجلی کے بل بڑھانے کا الزام پہلے ہی ڈیٹا سینٹرز پر عائد کیا جاچکا ہے، اور مختلف مطالعات کے مطابق 2030 تک ڈیٹا سینٹرز قومی بجلی کی کھپت کا 7 فیصد سے 12 فیصد حصہ لے سکتے ہیں، جو آج 4 فیصد ہے۔

لیکن کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ اندازے بڑھا چڑھا کر بیان کیے جا سکتے ہیں۔

یو سی برکلے کے معروف ماہر جوناتھن کومی نے ستمبر میں خبردار کیا کہ یوٹیلیٹیز اور ٹیک کمپنیوں دونوں کے لیے یہ فائدہ مند ہے کہ وہ بجلی کے استعمال کی تیز رفتار ترقی کی پیش گوئی کو اپنائیں۔

ہنگامی کوئلہ

مورگن اسٹینلے کے مطابق اگر متوقع ترقی حقیقت بن جاتی ہے، تو 2028 تک 45 گیگاواٹ کی کمی پیدا ہو سکتی ہے، جو 33 ملین امریکی گھروں کے استعمال کے برابر ہے۔

کئی امریکی یوٹیلیٹیز نے پہلے ہی کوئلے کے پلانٹس بند کرنے میں تاخیر کی ہے، حالانکہ کوئلہ سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والا توانائی کا ذریعہ ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق قدرتی گیس، جو دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز کے 40 فیصد کو طاقت فراہم کرتی ہے، دوبارہ مقبول ہو رہی ہے کیونکہ اسے تیزی سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔

امریکا کی ریاست جارجیا میں، جہاں ڈیٹا سینٹرز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ایک یوٹیلیٹی نے 10 گیگاواٹ گیس سے چلنے والے جنریٹرز نصب کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیرِ اعظم کا سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی عوامی خدمت کے معیار سے ہم آہنگ کرنے پر زور

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول سروس کو

اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے

جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز حادثہ پر چین کا رد عمل

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو جنوبی

امریکی تجزیہ کار کا ایران کی طرف سے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی اڈوں کا انکشاف

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: واشنگٹن میں مقیم سیاسی تجزیہ نگار نے ایک انگریزی تجزیے

یوکرین روس کے لیے یورپ پر حملہ کرنے کا نقطہ آغاز ہے: زیلینسکی

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز دعویٰ

روس کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کے منتظر ہیں، روس پر اعتماد نہیں:یوکرینی صدر

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا

غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں اسٹیٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے تباہی

واشنگٹن کی محفوظ راستے کھولنے کی درخواست داعش سے امریکی تعلقات کی علامت ہے: انصار اللہ

?️ 17 اکتوبر 2021یمنی انصار اللہ کے ترجمان نے داعش اور القاعدہ سے امریکی تعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے