?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنے آپریشنز بند کر دیے ہیں۔
یہ رپورٹس لنکڈ اِن پر جاوید رحمٰن (جو مائیکروسافٹ پاکستان کے سابق سربراہ ہیں) کی ایک پوسٹ کی بنیاد پر تھیں، انہوں نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔
اس معاملے سے واقف افراد نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں زمینی موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، اگرچہ مقامی افرادی قوت کافی محدود تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔
ڈان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر، مائیکروسافٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو اپنی مضبوط اور وسیع پارٹنر تنظیم اور قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی مقامی پارٹنرز اور غیر ملکی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کرے گی۔
پاکستان سے آپریشنز کی منتقلی کا فیصلہ کمپنی کی عالمی سطح پر جاری چھانٹیوں کا حصہ ہے، کیوں کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
رائٹرز کے مطابق بدھ کو مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تقریباً 2 لاکھ 28 ہزار ملازمین میں سے 4 فیصد کو فارغ کر رہی ہے، مئی میں، کمپنی نے 6 ہزار ملازمین کہ چھانٹی کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی نے کہا کہ وہ کم منتظمین کے ساتھ اپنے آپریشنز کو چلانے اور اپنی مصنوعات، طریقہ کار اور کرداروں کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بدلتے کاروباری ماڈلز
بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ عالمی ٹیک کمپنیاں آن-پریمیس سافٹ ویئر ڈپلائمنٹ سے سافٹ ویئر ایز اے سروس (ایس اے اے ایس) ماڈل کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، مائیکروسافٹ کا فیصلہ بھی اسی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہر حبیب اللہ خان کے مطابق، بڑی سافٹ ویئر کمپنیاں دو کاروباری ماڈلز پر کام کرتی ہیں: آن-پریمیس اور ایس اے اے ایس۔
آن-پریمیس ماڈل کے تحت، کمپنی سافٹ ویئر صارف کے سرورز یا انفرااسٹرکچر پر انسٹال اور چلاتی ہے، جب کہ ہارڈویئر اور ڈیٹا سینٹرز صارفین خود سنبھالتے ہیں، کمپنی کو ایک بار لائسنس کی فروخت سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
آن-پریمیس سافٹ ویئر ڈپلائمنٹ ایک سرمایہ خرچ والا ماڈل ہے، اور اس میں ابتدائی لاگت زیادہ ہوتی ہے، جب کہ دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے لیے بار بار اخراجات بھی آتے ہیں۔
اس کے برعکس، ایس اے اے ایس ماڈل کمپنی کو بغیر زمینی موجودگی کے کسی مخصوص جگہ پر خدمات فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے، کیوں کہ سافٹ ویئر کلاؤڈ میں ہوسٹ کیا جاتا ہے، اس ماڈل میں کمپنی کو سبسکرپشن فیس کے ذریعے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
حبیب اللہ خان نے وضاحت کی کہ ٹیکنالوجی کے ارتقا کے ساتھ، زیادہ کمپنیاں ایس اے اے ایس ماڈل کی طرف منتقل ہو گئی ہیں، اس سے ابتدائی اخراجات کم ہو جاتے ہیں۔
’اخراج‘ نہیں، سروس ماڈل کی تبدیلی
وزارت آئی ٹی نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ کا اقدام پاکستان سے اخراج کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، بلکہ یہ پارٹنر پر مبنی، کلاؤڈ پر مبنی سروس ماڈل کی طرف تبدیلی ہے۔
گزشتہ چند سالوں کے دوران، مختلف شعبوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے یا تو پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کیے یا انہیں مقامی اداروں کو فروخت کر دیا, گزشتہ ماہ، رائیڈ ہیلنگ سروس کریم نے اعلان کیا کہ وہ 18 جولائی سے پاکستان میں اپنی سروسز بند کر دے گی۔
تاہم، حبیب اللہ خان کا ماننا ہے کہ مائیکروسافٹ کا اقدام دیگر کمپنیوں کے انخلا سے مختلف ہے، کیوں کہ اب کمپنی اپنی تقریباً تمام آمدنی کلاؤڈ پر مبنی سبسکرپشنز کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی عالمی سطح پر اخراجات میں کمی لا رہی ہے اور پاکستان میں دفتر بند کرنے کا فیصلہ ایس اے اے ایس اور اے آئی ماڈل کی طرف منتقلی کی عکاسی کرتا ہے، اور یہ پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم یا معیشت پر کوئی منفی تاثر نہیں ڈالتا۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید ابرہیم عقیل کون تھے؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر فوجی رہنما اور خصوصی فورسز رضوان
ستمبر
مراد علی شاہ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2022کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے
مئی
خطہ میں استحکام کیسے ہوگا؟ ایرانی وزیر خارجہ اور وزیراعظم پاکستان کی تبادلہ خیال
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات
جنوری
ایک یہودی ادارہ: اسرائیل نے ایران کے 574 میزائلوں میں سے صرف 201 کو روکا
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک کے ایک تجزیے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے
اکتوبر
وزیر اعظم بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی میں شرکت کیلئے برطانیہ کا دورہ کریں گے
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم
اپریل
ایران اور سعودی عرب کے موضوع پر امریکی صیہونی اجلاس
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب
مئی
حماس کے وفد کی بیروت میں سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نے بیروت
اگست