🗓️
سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں کا مواد زیادہ سے زیادہ دکھانے کے لیے ’فرینڈز ٹیب‘ پیش کردیا گیا۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک پر 27 مارچ سے ’فرینڈ ٹیب‘ کا فیچر پیش کردیا گیا، تاہم فوری طور پر اس تک صرف امریکا اور کینیڈا کے صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔
مذکورہ فیچر تک ترتیب وار دیگر ممالک کے صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی اور اس کے تحت صارفین خصوصی طور پر صرف دوستوں کا مواد دیکھ سکیں گے۔
’فرینڈ ٹیب‘ کو فیس بک کے پرانے فیچر یا ٹیب ’فرینڈز رکیسٹ‘ سے تبدیل کیا گیا ہے، یعنی اب صارفین کو ’فرینڈز رکیسٹ‘ کا آپشن نظر نہیں آئے گا بلکہ وہاں صرف ’فرینڈز‘ لکھا نظر آئے گا۔
صارفین جیسے ہی ’فرینڈز‘ پر کلک کریں گے تو ان کے سامنے ایک نیا بار یا ٹیب کھل جائے گا، جہاں صرف اور صرف صارف کے دوستوں کا مواد دستیاب ہوگا۔
اسی فیچر میں ’فرینڈز رکیسٹس‘ میں بھی نظر آئیں گی جب کہ باقی فرینڈز کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس، ویڈیوز یا دیگر مواد بھی نظر آئے گا۔
مذکورہ فیچر کو سیٹنگ میں جاکر پن بھی کیا جاسکے گا، جس کے بعد ’فرینڈز‘ ٹیب صارف کو سب سے اوپر بھی نظر آنے لگے گا۔
مذکورہ فیچر کو پیش کردیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر اس تک پاکستانی صارفین کو رسائی نہیں دی گئی لیکن ترتیب وار اس پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو بھی رسائی دے دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین کی شرطوں کا اعلان
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: چینی حکومت نے امریکہ کو یاد دلایا کہ موسمیاتی
ستمبر
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
🗓️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم
نومبر
صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی
ستمبر
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
🗓️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم کی اراکین سے مشاورت شروع
🗓️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے
جنوری
اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی اس کا مقدر ہے: وزیر داخلہ
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن
مارچ
حماس کی نیتن یاہو کی ملاقاتوں تک رسائی
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے آج رات بنیامین نیتن
نومبر
موساد کے 15 جاسوس ترکی میں گرفتار
🗓️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک انٹیلی جنس سروس ترک سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت کو
اکتوبر