?️
نیویارک (سچ خبریں)دنیا کی سب سے بڑی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس بک نے یو ٹیوب کی طرح شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ فیس بک انتظامیہ نئے فیچر کو امریکا میں متعارف کروا کر اس پر رائے لینے کی خواہش مند ہے، ابتدائی طور پر نئے فیچر کا تجربہ موبائل ایپ پر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب نے ٹک ٹاک اور لائیکی سمیت دیگر مختصر ویڈیو کی ایپس پسند کرنے والے صارفین کیلئے شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کرایا جسے دیگر ویڈیوز کے مقابلے میں زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہے تاہم فیس بک نے بھی یہی رجحان اپنا لیا ہے۔
قبل ازیں فیس بک اسنیپ چیٹ کی طرز پر اسٹوریز فیچر بھی متعارف کراچکا ہے جسے سوشل میڈیاصارفین نے بہت پسند کیا اور شارٹ ویڈیوز کے فیچر سے بھی فیس بک انتظامیہ نے ایسی ہی امیدیں وابستہ کر لی ہیں تاہم نئے فیچرکو محدود پیمانےپر سامنے لایا گیا۔
فیس بک انتظامیہ نے شارٹ ویڈیوز کا فیچر امریکا میں آئی او ایس اوراینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے سوشل میڈیا صارفین میں موسیقی، آڈیو افیکٹس اور دیگر فلٹرز کے ساتھ متعارف کرایا۔ ویڈیوز نیوز فیڈز اور گروپس دونوں جگہ دیکھی جاسکتی ہیں۔
فی الحال فیس بک انتظامیہ امریکی صارفین سے شارٹ ویڈیوز کے نئے فیچر کے متعلق رائے لینا چاہتی ہے جو مستقبل قریب میں انسٹاگرام صارفین تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام دونوں ہی ایپس ایک ہی کمپنی کی ملکیت میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی شخصیت ایک تاریک جہت کی حامل ہے: برطانوی ماہر نفسیات
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: جیف بیٹی، ایک انگریز ماہر نفسیات، نے کنورسیشن ویب سائٹ
جولائی
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ
اپریل
شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر
جون
پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا، بروقت انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں۔ مریم نواز
?️ 2 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں
ستمبر
ٹی وی پر بیٹھ کر ہمیں درس دیا جاتا ہے عدالتوں کو کیسے چلنا چاہیے، چیف جسٹس
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب
مئی
تل ابیب میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والا نوجوان شہید
?️ 9 اپریل 2022تل ابیب میں شہادت طلبانہ کارروائی کرنا والا فلسطینی نوجوان کی صیہونیوں
اپریل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کا دورہ روس کا دفاع
?️ 20 مئی 2022نیویارک(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس
مئی