?️
نیویارک( سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایسا سوشل نیٹ ورک ہے جس میں ہر نئی پراڈکٹ کو ضم کردیا جاتا ہے اور اب اس میں ایک اور فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پیجز کے مالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس کا آغاز چار روز بعد یعنی بائیس جون سے ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے پیجز کے مالکان کو ای میلز ارسال کرکے اس فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے پیجز کے مالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس کا آغاز چار روز بعد یعنی بائیس جون سے ہوگا۔
اگر آپ فیس بک پر کسی پیج کو چلارہے ہیں تو پوڈ کاسٹ اقساط کی آر ایس ایس فیڈ کو پیج پر لنک کرسکتے ہیں جو بتدریج لوگوں کی نیوز فیڈ پر وارد ہوں گی، اس فیچر سے تمام سننے والے کسی پوڈ کاسٹ قسط کے اپنے پسندیدہ لمحات دوستوں کے ساتھ نیوز فیڈ پر شیئر کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق بہت جلد ایک اور فیچر کلپس بھی متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔
فیس بک کی جانب سے یہ غیر متوقع اعلان نہیں، اس سے قبل اپریل میں فیس بک نے پوڈ کاسٹس سمیت متعدد آڈیو پراڈکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے رئیل ٹائم میں بات چیت کی پراڈکٹ کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔
اس کے علاوہ رواں سال کسی بھی وقت فیس بک میں ساؤنڈ بائٹس نامی فیچر کا بھی اضافہ ہوگا، اس فیچر میں مختصر آڈیو کلپس کو نیوزفیڈ پر پوسٹ کیا جاسکے گا، صارفین یہ سمجھ لیں کہ یہ فیس بک ٹائم لائن میں وائس میسجز کا کام کرنے والا فیچر ہوگا۔
پوڈ کاسٹ ایک آڈیو پریزنٹیشن ہے جسے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پلیٹ فارم جیسے ونڈوز ، میک ، آئی فون اور اینڈرائیڈ پر سنا جاسکتا ہے، یہ ٹاک ریڈیو کا انٹرنیٹ ورژن ہے، جس میں اضافے گزارے جاتے ہیں جیسے کسی خاص دن اور وقت پر کام کرنے کی بجائے اپنے ٹائم فریم پر سماعت کرنے کے قابل ہو۔
پوڈ کاسٹ “اقساط” کا ایک سلسلہ ہے جو اسی نوعیت کی آڈیو فائلوں میں محفوظ ہوتا ہے جسے ہم اپنے لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون پر موسیقی اسٹور کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ایک ٹیلی ویژن یا ٹاک شو کی طرح پوڈ کاسٹ بھی عام طور پر کسی موضوع جیسے جیسے سیاست ، کھیل ، تفریح ، ہارر ، کھیل وغیرہ کے گرد مرکوز ہوتا ہے۔ آپ انفرادی اقساط کو سن سکتے ہیں یا پوڈ کاسٹ کو سبسکرائب کرسکتے ہیں ، جو عام طور پر مفت ہے۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شیخ رشید
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا
اکتوبر
چین کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کا حکم
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں خصوصاً تل ابیب اور
جون
حماس کی حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی کی تقلید
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے
دسمبر
بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی
?️ 19 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح
جنوری
شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے
جنوری
میں مناظرہ ہار گیا: جو بائیڈن
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس
جولائی
عراقی وزیر اعظم کی الحشد الشعبی کی پریڈ میں شرکت
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نےاس ملک کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کی
جون
آئی ایم ایف کی مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زائد رہنے کی پیشگوئی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے
اکتوبر