🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو 5 دن گزر جانے کے باوجود تاحال ملک بھر میں ٹوئٹر سروس بحال نہ ہوسکی، گزشتہ 10 دن سے ایکس کی سروس بند ہے۔
پاکستان بھر میں 17 فروری سے ٹوئٹر(ایکس) کی سروس بند ہے، گزشتہ دس دن کے دوران متعدد بار اس کی سروس جزوی طور پر بحال ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا۔
ایکس کی مسلسل بندش کے خلاف صحافیوں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا اور عدالت نے 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فوری طور پر اس کی سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ ٹوئٹر کو دوبارہ بند نہیں ہونا چاہئیے لیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا سکا، تاحال ملک میں ایکس کی سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو پانچ دن گزر جانے کے باوجود ملک میں ایکس کی سروس بحال نہیں ہوئی جب کہ حکومت کی جانب سے بھی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس بند رہنے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔
مجموعی طور پر ایکس کی سروس کی بندش کو 10 ہوچکے ہیں اورپاکستان میں زیادہ تر صارفین ٹوئٹر کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے چلا رہے ہیں، تاہم زیادہ تر صارفین ایکس چلانے محروم ہیں۔
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس کی بندش پر حکومت کو عالمی برادری کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے لیکن اس باوجود تاحال حکومت کی جانب سے پلیٹ فارم کی سروسز کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی ائیرلائنز اور پائلٹس پر عائد سفری پابندیاں ختم
🗓️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے پاکستان پر پائلٹس
جنوری
ترین گروپ کو منانے کے لیے حکومت کی کوششیں تیز
🗓️ 23 مارچ 2022 لاہور(سچ خبریں)حکومت نے پنجاب میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم
مارچ
ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100
مئی
یمن، شام، لیبیا اور افغانستان کے بحران قابل حل ہیں:اقوام متحدہ
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یمن،
مارچ
عاصم اظہر نے پاک بھارت میچ کیلئے نئی جرسی خرید لی ہے
🗓️ 24 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نےپاک بھارت
اکتوبر
امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے
اپریل
روس یوکرین جنگ میں امریکی اتحادی کس کے ساتھ ہیں؟نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک طرف یوکرین کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے
دسمبر
یوکرین ناکام نہیں ہوگا: بائیڈن
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: سی بی ایس کے 60 منٹس پروگرام کو انٹرویو
ستمبر