نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل نے اپنی ویڈیو کمیونیکیشن سروس میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کردیا ہے۔ گوگل میٹ کے ویب ورژن میں اب کسی فرد کے ویب کیم میں کم روشنی کو ڈیٹکٹ کرنے والے سسٹم کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔گوگل میٹ کے ویب ورژن میں اب کسی فرد کے ویب کیم میں کم روشنی کو ڈیٹکٹ کرنے والے سسٹم کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
اس ورژن کے تحت جس صارف کی اسکرین پر روشنی کم ہوگی گوگل میٹ خود کال برائٹنس کو بڑھا دے جس کی مدد سے دیگر صارفین اپنے ساتھی کو ویڈیو کال کے دوران دیکھ سکیں گے۔گوگل کے مطابق اکتوبر کے وسط سے یہ فیچر ورک اسپیس، جی سیوٹ بیسک اور بزنس صارفین سمیت تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے گزشتہ برس لو لائٹ موڈ متعارف کرایا گیا تھا جس کو نئے فیچر کی مدد سے اپ گریڈ کیا گیا ہے، لو لائٹ موڈ کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے جو روشنی کا معائنہ کرنے کے بعد برائٹنس کو بڑھا دیتی ہے۔