سپیس ایکس کے چاروں سیاح کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گئے

سپیس ایکس کے چاروں سیاح کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گئے

?️

کیلیفورنیا( سچ خبریں) سپیس ایکس کے چاروں سیاح خلا میں تین دن گزارنے کے بعد کامیابی کے ساتھ  سنیچر کو بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔ چار خلائی نویسوں آئزک مین اور دیگر تین امریکیوں نے تین دن زمین کے گرد چکر لگائے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے زیادہ دور سفر کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تاریخ کا یہ پہلا خلائی مشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں کوئی پیشہ ور خلاباز نہیں تھا۔کمپنی کی ویڈیو فیڈ کے مطابق سپیس ایکس ڈریگن کیپسول میں گیسوں کے اخراج کی شیلڈ اس کو واپس اترنے میں مددگار ہے جبکہ بحر الکاہل میں اس کو اتارنے کے لیے چار پیراشوٹ بھی کھولے گئے۔

اس خلائی مشن کے ارب پتی کپتان جیرڈ آئزک مین، جنہوں نے خلا کو تھوڑا زیادہ قابل رسائی بنانے کے مقصد کے ساتھ اس سفر کی مالی اعانت کی، نے لینڈنگ کے فورا بعد کہا ‘یہ ہمارے لیے ایک سواری تھی، اور ہم ابھی شروع کر رہے ہیں۔’سپیس ایکس سے  خلائی سیاح مسکراتے ہوئے اور بازوؤں کو ہوا میں لہراتے ہوئے ایک ایک کر کے باہر نکل گئے۔

اس کے بعد وہ کینیڈی سپیس سینٹر کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے بدھ کو ان کے مشن کا آغاز ہوا تھا۔مشن جسے انسپائریشن 4 کا نام دیا گیا تھا، کا مقصد خلا کی جمہوریت سازی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ ثابت کرنا تھا کہ یہ کائنات ایسے عملے کے لیے قابل رسائی ہے جن کا نہ تو خصوصی طور پر انتخاب ہوا ہو اور نہ ہی برسوں ان کی ٹریننگ کی گئی ہو۔سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے لینڈنگ کے بعد ٹویٹ کیا ‘مبارک ہو انسپائریشن 4!!!’

خیال رہے کہ جیرڈ آئزیک مین جنہوں نے سپیس ایکس کو لاکھوں ڈالر ادا کیے، نے دیگر تین نشستیں اجنبیوں کو پیش کیں، وہ 29 سالہ نرس ہیلے ارسناکس، 51 سالہ پروفیسر شان پروکٹر اور ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ کرس سیمبروسکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی ایک اور رسوائی

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک ماہر نے شوال کا چاند نظر آنے

ٹرمپ: میں نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کارروائی سے خبردار کیا تھا

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایران

امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کا تشدد برداشت کرنے والے طلباء

مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ

کیا الحشد الشعبی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ عراقی سیاستدان کا بیان

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد

یورپی پارلیمانی وفد کا پاکستان سے انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی میں تیزی کا مطالبہ

?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا دورہ کرنے والے یورپی پارلیمنٹ کے

211 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال

عمران خان کو نظر بند کرنے کا امکان

?️ 14 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے