?️
کیلیفورنیا( سچ خبریں) سپیس ایکس کے چاروں سیاح خلا میں تین دن گزارنے کے بعد کامیابی کے ساتھ سنیچر کو بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔ چار خلائی نویسوں آئزک مین اور دیگر تین امریکیوں نے تین دن زمین کے گرد چکر لگائے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے زیادہ دور سفر کیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تاریخ کا یہ پہلا خلائی مشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں کوئی پیشہ ور خلاباز نہیں تھا۔کمپنی کی ویڈیو فیڈ کے مطابق سپیس ایکس ڈریگن کیپسول میں گیسوں کے اخراج کی شیلڈ اس کو واپس اترنے میں مددگار ہے جبکہ بحر الکاہل میں اس کو اتارنے کے لیے چار پیراشوٹ بھی کھولے گئے۔
اس خلائی مشن کے ارب پتی کپتان جیرڈ آئزک مین، جنہوں نے خلا کو تھوڑا زیادہ قابل رسائی بنانے کے مقصد کے ساتھ اس سفر کی مالی اعانت کی، نے لینڈنگ کے فورا بعد کہا ‘یہ ہمارے لیے ایک سواری تھی، اور ہم ابھی شروع کر رہے ہیں۔’سپیس ایکس سے خلائی سیاح مسکراتے ہوئے اور بازوؤں کو ہوا میں لہراتے ہوئے ایک ایک کر کے باہر نکل گئے۔
اس کے بعد وہ کینیڈی سپیس سینٹر کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے بدھ کو ان کے مشن کا آغاز ہوا تھا۔مشن جسے انسپائریشن 4 کا نام دیا گیا تھا، کا مقصد خلا کی جمہوریت سازی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ ثابت کرنا تھا کہ یہ کائنات ایسے عملے کے لیے قابل رسائی ہے جن کا نہ تو خصوصی طور پر انتخاب ہوا ہو اور نہ ہی برسوں ان کی ٹریننگ کی گئی ہو۔سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے لینڈنگ کے بعد ٹویٹ کیا ‘مبارک ہو انسپائریشن 4!!!’
خیال رہے کہ جیرڈ آئزیک مین جنہوں نے سپیس ایکس کو لاکھوں ڈالر ادا کیے، نے دیگر تین نشستیں اجنبیوں کو پیش کیں، وہ 29 سالہ نرس ہیلے ارسناکس، 51 سالہ پروفیسر شان پروکٹر اور ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ کرس سیمبروسکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش
?️ 23 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کی
دسمبر
روس اور وینزویلا کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال
اکتوبر
چین کا خلائی مشن پہلی بار چاند کے دور دراز حصے پر اترنے میں کیسے کامیاب ہوا؟
?️ 7 جون 2024 سچ خبریں: چین کا کہنا ہے کہ اس کا بغیر عملے
جون
صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of
مئی
نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو
فروری
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات فوج کی زیرنگرانی کرانے کا مطالبہ
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی
جنوری
اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27
مئی
کینیڈا نے ایران کی مورل سیکیورٹی پولیس پر پابندیاں لگائی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے
ستمبر