?️
لندن (سچ خبریں) دنیا میں سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں لگی، یہ جدید مشین کس بینک کی تھی اور کس کی سوچ کے نتیجہ میں اے ٹی ایم کی مشین وجود میں آئی ؟ سب سے پہلے اے ٹی ایم سے پیسے کس نے نکالے تھے؟ اس بارے میں جاننے کے لئے یہ رپورٹ پڑھئے۔
ڈیجیٹل بینکنگ اور کارڈز کے ذریعہ رقوم کی ادائیگی کا رواج عموماً بڑھتا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود روزمرہ کی زندگی میں نقد رقم اب بھی بہت ضروری ہے، چاہے وہ راشن خریدنے کے لیے یا پھر کسی بھی دکان سے کوئی چیز خریدنے کے لیے ہو۔
ستائیس جون 1967کو دنیا نے پہلی بار اے ٹی ایم کو دیکھا۔ پہلا اے ٹی ایم کہاں لگا، کس بینک کا تھا اور کس کی سوچ کی وجہ سے آج ہم اس مشین سے کسی بھی وقت آسانی سے مطلوبہ رقم نکال سکتے ہیں؟
54سال پہلے 27 جون سال 1967 کو دنیا کی پہلی ” آٹومیٹڈ ٹیلر مشین ” یعنی اے ٹی ایم لندن کے علاقے این فيلڈ میں باركلیز بینک کی ایک شاخ میں لگائی گئی تھی۔آج اے ٹی ایم یعنی آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین کی 54ویں سالگرہ ہے۔ 27 جون1967 کو لندن کے اینفیلڈ علاقے میں پہلا اے ٹی ایم شروع ہوا تھا۔ دنیا کا پہلا اے ٹی ایم بارکلیز بینک کی ایک برانچ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔
آج آپ بے خوف ہو کر اے ٹی ایم کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس وقت نوٹ اگلتی اس مشین کو دیکھ کر دنیا حیران تھی۔ دنیا کے اس پہلے اے ٹی ایم سے سب سے پہلے برطانوی اداکار ریگ ورنے نے پیسے نکالے تھے۔ تب سے آج تک پوری دنیا میں اے ٹی ایم کا نیٹ ورک پھیل چکا ہے۔
جان شیفرڈ بیرا اس شخص کا نام ہے جن کی سوچ کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک دن مشین سے نوٹ نکلنے لگی۔ جان شیفرڈ بیران 23 جون 1925کو میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ میں پیدا ہوئے۔ اس وقت ان کے والد چٹگاؤں پورٹ کمشنریٹ میں چیف انجینئر کے عہدے پر تھے۔ جان شیفرڈ بیران کا 15 مئی 2010 کو 84 سال کی عمر میں برطانیہ میں انتقال ہوگیا۔
کہا جاتا ہے کہ ایک بار جان شیفرڈ بیران کو پیسے کی ضرورت تھی۔ جب وہ بینک پہنچے تو ایک منٹ کی تاخیر کی وجہ سے چوک گئے۔ بینک بند ہو چکا تھا لہذا رقم نہیں نکال سکے۔پھر انہوں نے سوچا کہ جب ایک مشین سے چاکلیٹ نکل سکتی ہے تو پھر مشین سے 24 گھنٹے میں پیسہ کیوں نہیں نکل سکتا۔ کیونکہ اس سے لوگوں کے لئے بڑی سہولت ہوگی۔ اسی سوچ کا نتیجہ تھی آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین یعنی “اے ٹی ایم”۔
دنیا کے سب سے اونچائی پر اے ٹی ایم نیشنل بینک آف پاکستان کے ناتھو۔ لا میں ہے۔ یہ پاکستان ۔ چین کی سرحد پر تقریبا 16 ہزار فٹ کی بلندی پر ہے۔اے ٹی ایم کو مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ برطانیہ اور نیوزی لینڈ میں اسے “کیش پوائنٹ” یا “کیش مشین” کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا اور کینیڈا میں اسے “منی مشین” کہا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈینگی کیسز میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش، اموات بھی بڑھنے لگیں
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاؤ
ستمبر
انسانی حقوق کی دہائی دینے والوں کا اصلی چہرہ
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس ملک
جولائی
غزہ میں صیہونی جنگی جرائم اور نسل کشی کے 16 ہزار دستاویزات
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی مستقل تحقیقاتی کمیٹی نے غزہ میں اسرائیلی جنگی
اکتوبر
ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے
دسمبر
مالی سال 2025: ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
?️ 12 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
جولائی
12 روزہ جنگ میں اسرائیل کا طوفان الاقصی کے مقابلے میں 300 گنا زیادہ نقصان
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریجن اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ، جو
جون
نیٹو میں شمولیت کی دعوت دیے جانے کے بعد یوکرین کے بحران میں شدت:ہنری کسنجر
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:کسنجر کا کہنا ہے کہ یوکرین کا بحران اس وقت بڑھ
مئی
سوڈان میں نسل کشی میں اسرائیل، امریکہ اور یو اے ای کا کردار
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے تجزیہ کار ڈاکٹر ابراہیم طہ الحوثی نے سوڈان میں
نومبر