بیجنگ(سچ خبریں)خلا کی دنیا میں چین نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کر لی ہے، چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو-2 خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا، چین کی خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے) کے مطابق جہاز اتوار کی صبح 5 بج کر 1منٹ (بیجنگ وقت)پر طے شدہ مقام پر پہنچنے کے بعد کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے اپنے خلائی جہاز کے ذریعے آلات اور دیگر اشیاء خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ کی تھیں، جس نے اتوار کے روز خلائی اسٹیشن ماڈیول تیان پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔رپورٹ کے مطابق خلائی جہاز کو 7 مارچ ہفتے کی رات 8 بج کر 55 منٹ پر تیان ژو کی طرف بھیجا گیا تھا۔
تیان ہی کے ساتھ جڑے ہوئے تیان ژو-2 تیان ہی کے محرک کو بھرے گا، خلائی ایپلی کیشن منصوبہ کے آلات کی جانچ بھی طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جائے گی۔چینی ماہرین کی جانب سے خلا سے متعلق پیش کردہ منصوبے دو سال میں مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، جہاز کی لینڈنگ کا تجربہ بھی اُن میںسے ایک ہے. ان منصوبوں میں مدار کی تعمیر مکمل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اس سے قبل چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی نے سرخ سیارے پر لینڈ کیا تھا۔