سچ خبریں: الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی سونی کی جانب سے اپنے آنے والے ’ایکسپیریا‘ سیریز میں جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیمرے میں اہم فیچر دیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سونی اپنے موبائل فون ’ایکسپیریا ون سکس‘ اور سیریز کے دوسرے فونز کے کیمرے میں ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر پیش کرے گی۔
اس وقت سونی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ماڈیول کے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں بھی ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ہر تصویر یا ویڈیو میں اپنا خصوصی دستخط شامل کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچر سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جب کہ اس طرح کوئی تصاویر یا ویڈیوز کو چوری بھی نہیں کر سکے گا۔
ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر اسمارٹ موبائل کے کیمروں کو ازخود شامل ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر صارفین اپنی مرضی سے سگنیچر کو تبدیل کر سکیں گے۔
ممکنہ طور پر مذکورہ سگنیچر ہر نکالی گئی تصویر اور بنائی گئی ویڈیو پر ازخود آجائے گا۔
کمپنی کے مطابق موبائل فون کے کیمرے ٹیکنالوجی کے دیگر سیکیورٹی فیچرز کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونی اپنے ’ایکسپیریا‘ سیریز کے نئے فون کب تک متعارف کرائے گی، تاہم ممکنہ طور پر انہیں آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔
سونی کے موبائل فونز کو ان کے کیمرا ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی زبانی
اکتوبر
امریکی فوج کو اپنے اندر سے انتہاپسندانہ حملوں کا خطرہ
مارچ
امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر متعدد ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
نومبر
صیہونی قیدی کیسے واپس آسکتے ہیں؟ قیدیوں کے اہلخانہ کی زبانی
مئی
سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ
مئی
سعودی اتحاد کے گرائے ہوئے کلسٹر بم یمنی بچوں کی موت کا باعث
اپریل
کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
فروری
وزیر داخلہ نے عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردِعمل دے دیا
مئی