تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین 100 موضوعات کے مختلف کالمز بنا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک سے ملتے جلتے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین کو 100 کالمز یا ٹیبز بنانے کی اجازت ہوگی۔

یعنی ہر صارف اپنے ہی اکاؤنٹ پر مختلف موضوعات اور اکاؤنٹس کا الگ الگ کالم یا ٹیب بنا سکے گا اور صارف مذکورہ کالم یا ٹیب پر کلک کرنے سے اس کی اپڈیٹ حاصل کر سکے گا۔

علاوہ ازیں اسی فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنے تمام پسندیدہ اکاوؐنٹس یا موضوعات کی ہر اپڈیٹ سب سے اوپر دیکھنا چاہیں گے یا نہیں؟

مذکورہ فیچر کو کمپنی نے تھریڈز کالمز کا نام دیا ہے، جس کے تحت ہر صارف اپنی پسند کے موضوع کا الگ ٹیب یا کالم بنا سکے گا۔

یہ فیچر اگرچہ سابقہ مائکرو بلاگنگ ٹوئٹر اور حالیہ ایکس کے پرانے فیچر ٹوئٹ ڈیک جیسا ہی ہے لیکن میٹا نے کالمز کے فیچر کو مزید وسیع کردیا ہے۔

اب ایکس پر ٹوئٹ ڈیک کا فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین استعمال کرتے ہیں جب کہ تھریڈز پر تاحال ماہانہ فیس عائد نہیں کی گئی۔

یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ تھریڈز پر ٹوئٹر کے تمام فیچرز کو ترتیب وار پیش کیا جائے گا اور اب کالمز کے فیچرز کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ تھریڈز پر مزید فیچرز کی آزمائش بھی شروع کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

خدا کے گھر کے پاس بیٹھ کر معصوم بچوں کے قاتل سے ملنے کو بے چین

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر اماراتی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک

سعودی جنگجوؤں نے یمن کے بعض صوبوں پر 23 بار بمباری کی

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:   یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر

عراق میں زائرین اربعین کو نشانہ بنانے والے داعش کے تخریبکار منصوبے ناکام

?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ

آئندہ صیہونی حکومت کو درپیش 5 بڑے چیلنجز؛ بڑھتا قرض، فوجی اخراجات اور ماہرین کی بیرون ملک ہجرت

?️ 28 اکتوبر 2026سچ خبریں:اسرائیل میں آئندہ حکومت خواہ کسی بھی سیاسی جماعت یا اتحاد

یورپ میں ٹرمپ مخالف اتحاد مضبوط، امریکی دباؤ کے الٹے اثرات

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی رہنماؤں پر

جنگ کے بعد غزہ کے ساتھ کیا کریں گے؟ امریکہ کا اعلان

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور اس کے

ایران نے پابندیوں کا کھیل الٹ دیا: نوبل انعام یافتہ امریکی ماہر معاشیات

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:ایک معروف امریکی-برطانوی ماہر معاشیات نے ایران کی حکمت عملی کو

ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے