?️
نیویارک(سچ خبریں) بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا گیا تاہم اس اسمارٹ فون کی خاصیت یہ ہے کہ بچہ ہر وقت والدین کی پہنچ میں رہے گا۔ اس فون کو بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی بیٹری روایتی فون کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کام کرتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے لیے تیار کردہ اسمارٹ فون ’’نووس‘‘ ایک ہی وقت میں اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے، یہ فورجی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ اس میں ویڈیو کال، آڈیو کال، اسمارٹ میسجنگ کی سہولت بھی موجود ہیں۔
بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے اور اس فون کو تلاش کرنے کے لیے کئی آپشن دیے گئے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نووس بچوں کو ورزش کی ترغیب دیتا ہے اور کسی بھی مدد کی صورت میں وہ صرف ایک بٹن دبا کر والدین کو مدد کے لیے پکار سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ فون گھریلو پوڈ میں لگا کر اے آئی اسپیکر اور گوگل اسسٹنٹ کا کام بھی کرتا ہے اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فون کھول کر اس کی اسکرین نکال کر اور پٹہ باندھ کر اسے اسمارٹ واچ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فون کا خاص نظام ہروقت بچے کی لوکیشن نوٹ کرتا رہتا ہے اور اگر بچہ کسی غیر آگاہ راستے پر چل پڑے تو اس کی اطلاع والدین کو بھی دیتا ہے تاہم اس کا اسکرین چھوٹا اور ٹچ کے قابل نہیں اگر بچہ واچ میں لگا بٹن تین مرتبہ دبا دے تو وہ مدد یعنی ایس او ایس کا پیغام بن کر والدین تک پہنچ جائے گا۔کمپنی کی جانب سے نووس کی قیمت صرف 199 ڈالر رکھی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،
اپریل
صہیونی ویب سائٹ کا حزب اللہ کی صلاحیتیوں کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:اس وقت جبکہ تل ابیب نے حزب اللہ کے خلاف پروپگنڈے
جولائی
حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی
اپریل
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ
اکتوبر
صرف چین ہی یوکرین جنگ کے فریقین پر اثر انداز ہو سکتا ہے:فرانس
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک روس
اپریل
پیوٹن نے ماریوپول کا دورہ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ذاتی گاڑی سے ماریوپول
مارچ
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست
شہباز گل کیس کی سماعت
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست