?️
ٹوکیو: (سچ خبریں) سائنس دانوں نے ایک نیا عمل دریافت کیا ہے جس سے اگلی جنریشن کی ری چارج ہونے والی بیٹریاں باآسانی سُپر چارج کی جاسکیں گی۔یہ بیٹریاں الیکٹرک گاڑیوں کی رینج دُگنی سے زیادہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ تحقیق روایتی لیتھیئم آئن بیٹریوں کو (جو اسمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک ہر چیز میں موجود ہوتی ہیں) سولِڈ اسٹیٹ سوڈیم بیٹریوں سے بدلنے میں مدد دیں گی جو سستی اور محفوظ دونوں ہیں۔
سولڈ-اسٹیٹ سوڈیم بیٹریاں ایسے مٹیریل سے بنائی جاتی ہیں جو لیتھیئم آئن بیٹریوں کے پرزوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں، تاہم، اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار اب تک مشکل ثابت ہوئی ہے۔
جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دریافت ہونے والا نیا عمل اعلیٰ کنڈکٹیو الیکٹرولائٹ کی وسیع پیمانے پر تالیف اس مشکل سے نمٹا جا سکتا ہے۔
جامعہ سے تعلق رکھنے والے اتسوشی سکوڈا کا کہنا تھا کہ یہ نیا عمل تقریباً ہر قسم کی سوڈیم کی حامل سلفائیڈ مٹیریل کی پیداوار (بشمول ٹھوس الیکٹرولائٹ اور الیکٹروڈ ایکٹیو مٹیریلز) میں کارآمد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روایتی طریقہ کاروں کے مقابلے میں یہ عمل اعلیٰ کارکردگی دِکھانے والے مٹیریل حاصل کرنا آسان بناتے ہیں۔ لہٰذا سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ عمل مستقبل میں یہ مٹیریل بنانے کے لیے بنیادی طریقہ کار بن جائے گا۔
مشہور خبریں۔
یمن کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قانونی طور پر جرم
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن
مئی
اسرائیلی قیدی کا نتن یاہو سے خطاب
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران قسام بریگیڈز نے متعدد ویڈیوز جاری
مئی
پاکستان میں حالیہ سیلاب دنیا کی 10 بدترین قدرتی آفات میں شامل
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رسک ماڈلنگ فرم (آر ایم ایس) کے مطابق پاکستان
نومبر
عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو
اگست
کونویڈیسا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر
اگست
غزہ شہر پر قبضہ چھ ماہ تک جاری رہے گا: تل آویو
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ
ستمبر
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’ سمجھوتہ ’ ہوسکتا ہے،راجا پرویز اشرف
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے
اکتوبر
کیا قطر کی ثالثی یمن جنگ کو ختم کر دے گی؟
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سعودی اور اماراتی اتحاد کی جانب سے امریکی اور یوروپی ہتھیاروں
جون