?️
سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی ایم سیریز کا نیا فون متعارف کرادیا، جسے متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی نے سام سنگ ایم 36 کو پیش کردیا، جسے کمپنی کے حالیہ متعارف کرائے گئے فونز میں سے معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔
سام سنگ ایم 36 کو کمپنی نے 7-6 انچ اسکرین جب کہ 6 اور 8 جی بی ریم ماڈیولز میں پیش کیا ہے، اسی طرح فون کو 128 اور 256 جی بی ریم ماڈیول کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں تین بیک اور ایک فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیاہے جب کہ اس میں اے آئی ٹولز بھی دیے گئے ہیں۔
سام سنگ ایم 36 کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون میں گوگل جیمنائی سمیت گوگل کے دوسرے اے آئی ٹولز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسے مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کو فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جولائی کے پہلے عشرے کے بعد اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر فون کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 90 ہزار روپے تک ہوگی جب کہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت سوا لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کی ٹیم نے پہلے دن سے ہی کیا چھپایا:وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ
دسمبر
یوکرین جانتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ میں ہار گیا ہے: مدودف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے
فروری
عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ
فروری
جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت، جو یہ سمجھ رہی تھی کہ اس نے
اکتوبر
مقاومت غزہ سے لے کر النقب تک متحد ہے: فلسطینی گروہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی گروپوں نے بدھ کے روز اس بات پر زور
مارچ
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل سوڈان کو تقسیم کیوں کرنا چاہتے ہیں
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان، جو کہ ایک امیر تاریخ اور متنوع ثقافت کا حامل
نومبر
روس پر یوکرین کے مہلک حملے
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح
جنوری
سعودی ولی عہد کی جانب سے ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی
مئی