ایمازون کمپنی پر ایک ارب 28 کروڑ جرمانہ  عائد

ایمازون کمپنی پر ایک ارب 28 کروڑ جرمانہ  عائد

?️

روم (سچ خبریں)بین الاقوامی ای کامرس کمپنی  ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون  پر ایک ارب 28 کروڑجرمانہ عائد کر دیا گیا، یہ جرمانہ  اٹلی کی ایک عدالت نے ایمازون کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے ایمازون کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں تجارتی صارفین کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایمیزون کو ایک ارب28 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ایمازون نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بالکل اتفاق نہیں کرتے اور انتظامیہ اس کے خلاف اور انصاف کے حصول کیلئے بھرپور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی ہی میں گزشتہ ماہ ایمازون پر یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چھ کروڑ87 لاکھ یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ای ٹیک سے وابستہ اداروں پر غلط معلومات کی فراہمی کے الزامات لگائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی ممالک کی حکومتیں ان کمپنیوں کے معاملات کی جانچ پڑتال میں بتدریج سختی کررہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے

ٹرمپ کے لالچ کا جواب

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں

وزیر داخلہ کا اہم خطاب، اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

ایران پر صیہونی حملے پر چین کا شدید ردعمل 

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل

شمالی غزہ میں صیہونی کیوں خوف و ہراس کا شکار ہیں؟

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار معاریو نے تحریک

"اینڈریو ونڈسر” انگلینڈ کے شہزادے کا خطاب کھو بیٹھا

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ برطانوی بادشاہ

ٹی ایل پی کے فنانسرز پر دہشتگردی کے پرچے کٹیں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، عظمیٰ بخاری

?️ 21 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

مقبوضہ افراد کی مسجد اقصیٰ کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات کا سلسلہ جاری

?️ 31 مارچ 2026 سچ خبریں: مقبوضہ افراد کی مسجد اقصیٰ کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے