ایئر انڈیا پر سائبر حملہ میں بڑی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا متاثر

ایئر انڈیا پر سائبر حملہ میں بڑی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا متاثر

?️

ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا سائبر حملے کی زد میں آگئی جس کے بعد لاکھوں کی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا، تاہم یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو پایا کہ یہ سائبر حملہ کس نے کیا ہے  اور کیسے ہوا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا جس سے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا۔ ڈیٹا میں صارفین کے پاسپورٹ، ٹکٹ اور کریڈٹ کارڈ کی حساس معلومات شامل ہیں۔ ایئر انڈیا کے مطابق حملے میں کریڈٹ کارڈ کے لیے درکار سکیورٹی معلومات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سائبر حملہ کس نے کیا۔ سائبر حملہ فروری میں رپورٹ کیا گیا۔ایئر لائن نے اپنے بیان میں بتایا کہ سائبر حملے میں 26 اگست 2011 سے 20 فروری 2021 تک کے ڈیٹا کومتاثر کیا گیا۔

ایئر لائن نے اپنے تمام صارفین کو ویب سائٹ پر جاکر فوری پاسورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ایئر انڈیا کے مطابق صارفین کے ڈیٹا کو اب تک کہیں غلط طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔گزشتہ سال برطانوی ایئر لائن کو 4 لاکھ صارفین کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر استعمال کرنے پر 26 ملین ڈالرز کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

شہید ابوحمزہ کا شہادت سے کچھ دیر قبل پیغام

?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید ابوحمزہ نے شہادت سے کچھ دیر قبل اپنے آخری

ترکی سے امریکی سفیر کو نکالنے پر امریکہ کا ردعمل

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی سے امریکی سفیر کو ملک بدر کیے جانے پر رد

قبضے کے خلاف مزاحمت دہشت گردی نہیں: لبنانی صدر

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے

غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی

فلسطینی مزاحمت کو میدان جنگ میں کیوں فاتح قرار دیا گیا؟

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں داعش سے وابستہ گروپوں کو مسلح کرنے کا منصوبہ

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹی وی نے ایک سیکورٹی اہلکار کے

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان

رئیل می پرو سیریز کے دو فونز متعارف

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے