?️
سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے آئی فون کے ٹکر کے بہترین کیمرا کے حامل دو فونز متعارف کرادیے۔
کمپنی نے ’شیاؤمی 17 پرو‘ اور ’شیاؤمی 17 پرو میکس‘ کو متعارف کرادیا، جنہیں فیچرز، طاقتور بیٹری اور کیمروں کی کوالٹی کی وجہ سے آئی فون جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔
’شیاؤمی 17 پرو‘
کمپنی نے اس فون کو قدرے چھوٹے 3۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے، اس میں قدرے طاقتور 6300 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
’شیاؤمی 17 پرو‘ کو ہائپر او ایس 16 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں جدید ترین چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔
فون کو 12 اور 16 جی بی ریم اور 128، 256 اور ون ٹی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ فون کو 50 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
’شیاؤمی 17 پرو‘ کے بیک پر تین ترتیب وار 50 میگا پکسل کے تین کیمرا دیے گئے ہیں جب کہ فون کے فرنٹ پر بھی 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
’شیاؤمی 17 پرو میکس‘
اس فون کو قدرے بڑے 9۔6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسی طرح اس میں طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔
’شیاؤمی 17 پرو میکس‘ کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 512 اور ون ٹی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون میں طاقتور 7 ہزار 500 ایم اے ایچ کی بیٹری کو 50 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فون میں بھی فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں، جنہیں اپگریڈ کردیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر 50 میگا پکسل کے تین کیمرے دیے گئے ہیں جب کہ فرنٹ پر بھی 50 میگا پکسل کا ہی کیمرا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے دونوں فونز کو ابتدائی طور پر محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
شیاؤمی پرو کے سب سے سستے ماڈل کی ابتدائی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 10 ہزار جب کہ سب سے مہنگے ماڈل کی قیمت دو لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح شیاؤمی پرو میکس کے سب سے سستے ماڈل کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار جب کہ سب سے مہنگے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے کے16 فلسطینی اغوا
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے 16 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے
فروری
الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے
جون
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند، افغان فورسز کی وقفے وقفے سے فائرنگ، قریبی علاقے سے نقل مکانی
?️ 5 مارچ 2025طور خم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کے 12
مارچ
پاکستان میں بجلی کی طلب میں کمی کے باعث آر ایل این جی کے سرپلس میں اضافہ
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بجلی کی طلب میں کمی کے نتیجے میں ری
اکتوبر
فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستی حل کا کوئی امکان نہیں
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کے واقعات کے آغاز سے لے کر اب تک
دسمبر
پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا
?️ 15 اگست 2025 پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا پاکستان کے وزیرِاعظم
اگست
شیطان کے بھائی
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:عراق میں المطبتون – اخوان – الشیطان (صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ
اپریل