اوپو کی ’کے‘ سیریز کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف

?️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے اپنی ’کے‘ سیریز کو بڑھاتے ہوئے اس کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف کرادیا۔

اوپو نے ’کے 13‘ کو 7 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 80 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 56 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد بیٹری چارج کی جا سکے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری کی چارجنگ چلنے کی استعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اور صارفین کم چارجنگ پر بھی پورا دن گزار سکیں گے۔

فون کو 8 جی بی ریم کے ایک ہی ماڈیول جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے جب کہ اس میں سیکیورٹی فیچرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

اوپو: کے 13 کو 7-6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اسے اینڈرائیڈ 15 کے حامل کمپنی کے اپنے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا دو میگا پکسل ہے، تاہم کمپنی کے مطابق ان کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ایچ ڈی بنادیا گیا ہے۔

اوپو: کے 13 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا طاقتور سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کو مختلف رنگوں میں محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

اوپو: کے 13 کے 8/128 جی بی ماڈیول کی قیمت 58 ہزار جب کہ 8/256 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی 65 ہزار روپے رکھی گئی ہے، تاہم اسے پاکستان میں پیش کرتے وقت مزید سستا کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا

برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی

?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی

فلسطین کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز

?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے

امریکی یہودیوں کو دھمکیاں

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نسلی

جولانی حکومت کے خلاف امریکہ کی پابندیوں میں ڈھیل

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالف

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ

امریکی حکام کا غزہ میں بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے ہزاروں سے زائد اہلکاروں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ

?️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس، جہانگیر ترین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے