?️
سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کو نہ صرف معروف شخصیات بلکہ عام صارفین کی جانب سے بھی ڈیٹنگ ایپ کے طور پر استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انسٹاگرام کو عام طور پر طرز زندگی، خصوصی اور دلچسپ لمحات کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ مذکورہ پلیٹ فارم معروف اسپورٹس، شوبز، فیشن اور میڈیا شخصیات میں بھی طرز زندگی کے لمحات شیئر کرنے کی وجہ سے مقبول ہے۔
اگرچہ دیگر پلیٹ فارمز کی طرح انسٹاگرام میں بھی ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) کا آپشن موجود ہے اور ہر پلیٹ فارم کی طرح یہاں پر بھی صارفین ایک دوسرے کو میسیجز کرتے ہیں لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پلیٹ فارمز پر زیادہ تر ڈی ایم رومانوی ہوتے ہیں۔
ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق خصوصی طور پر انسٹاگرام کے ڈی ایم اور اسٹوریز کو لوگ رومانوی تعلقات استوار کرنے کے ذریعے کے طور پر استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
زیادہ تر صارفین مخالف جنس کے انسٹاگرام صارف کے ساتھ ڈی ایم پر رومانوی باتیں کرتے ہیں، اگر ان کے درمیان تعلقات اور دوستی نہ بھی ہو تو بھی اسٹوریز پر ایک دوسرے کو ڈیجیٹل فلرٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا بھی اس بات سے واقف ہے کہ دنیا بھر میں انسٹاگرام کو ڈیٹنگ ایپ کے طور پر استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے اور کمپنی اس ضمن میں مزید آسانیاں پیدا کرنے میں بھی مصروف ہے۔
کمپنی چاہتی ہے کہ انسٹاگرام ڈی ایم اور اسٹوریز کو بات چیت کے لیے مزید آسان اور بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اپنے جذبات شیئر کرنے میں آسانی ہو۔
ساتھ ہی انسٹاگرام کی خواہش ہے کہ ایپلی کیشنز کے ڈی ایم اور اسٹوریز کو اتنا محفوظ بنایا جاسکے کہ کوئی کسی کو نامناسب پیغام نہ بھیج سکے اور کوئی ٹرولنگ و بلیک میلنگ کا نشانہ نہ بنے۔
علاوہ ازیں انسٹاگرام پر متعدد معروف شخصیات اور کانٹنیٹ کریئیٹرز کی جانب سے ڈیٹنگ کمیونٹیز بھی بنائے جانے کے رجحان میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں صارفین رومانوی موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر بات کرنے سے انکار
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے دمشق میں ہونے والے دہشت
اپریل
افغانستان میں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا کے قافلے پر حملہ
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے قافلے پر
مئی
مایا علی کے خوبصورت انداز اپناکر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے
?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} خوبرو اداکارہ مایا علی کے خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ہم ٹی وی کے ڈرامہ
مارچ
صیہونیوں کا شام میں ایرانی میزائل فیکٹری پر حملہ کرنے کا دعوی
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ
دسمبر
حماس کا ٹرمپ کو جواب: غزہ فروخت کے لیے نہیں ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے ایک عہدیدار نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے
مئی
جنرل قاسم سلیمانی ظلم کے خلاف لڑنے والےہر مجاہد کے دل کی دھڑکن
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے ایک معروف میڈیا اور سماجی کارکن کا کہنا ہے
دسمبر
سانحہ اسلام آباد: مریم نواز نے بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں
?️ 6 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد سانحے
فروری
شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں،کردوں کی صورتحال،جولانی حکومت کا مستقبل؛شامی کردوں کے نمائندے کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی اور مشرقی شام میں مقیم کردوں کے نمائندے نے میڈیا
جنوری