نیویارک( سچ خبریں) انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو بڑی خوش خبری دی ہے، سوشل نیٹ ورکنگ سروس نے اب طویل ویڈیوز کی آزمائش بھی شروع کر دی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز میں اس نئے فیچر کے شامل ہونے سے صارفین کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی جس کا انہیں کافی عرصے سے انتظار تھا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب 15 سیکنڈز کی بجائے ایک منٹ کی ویڈیو دیکھنا بھی ممکن ہے، اس سلسلے میں طویل ویڈیوز کی آزمائش جاری ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز میں اس نئے فیچر کے شامل ہونے سے صارفین کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی، فی الوقت اس نئے فیچر کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق نئے فیچر کا مقصد یہ ہے کہ لوگ بغیر کسی تعطل کے ویڈیو دیکھ سکیں اور انھیں پوسٹ کر سکیں، اس فیچر میں ویڈیو لائیو بھی دکھائی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ اب انسٹاگرام اسٹوری پر اگر آپ نے ایک منٹ کی ویڈیو شیئر کرنی ہے تو آپ اسے 15 سیکنڈز کے ٹکڑوں میں ہی لگا سکتے ہیں، اس ویڈیو کو اسٹوری کے سنگل فریم میں نہیں چلایا جا سکتا، لیکن اب ایک منٹ کی ویڈیو سنگل اسٹوری میں لگائی جا سکے گی۔