?️
لندن: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کا اشتہار فری ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99 پاؤنڈ اور موبائل فون صارفین کو 3.99 پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی، اس حوالے سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے پاک سروسز کیلئے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی، یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے وہ بدستور اشتہارات دیکھتے رہیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ماڈل یورپی ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کے جواب میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی مذکورہ ماڈل پیش کیا جائے گا، اس سے قبل یورپی یونین میں بھی میٹا نے اسی طرز کی سروس پیش کی تھی جسے ’ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ‘ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور یورپی کمیشن نے اس سال میٹا پر 200 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا۔
اس معاملے پر یوپی یونین نے قرار دیا تھا کہ میٹا کمپنی کو کم تفصیلی ذاتی ڈیٹا جن میں عمر، صنف اور مقام شامل ہے ان کی بنیاد پر اشتہارات کے لیے ایک مفت ورژن متعارف کروانا چاہیئے تھا‘، اب میٹا کمپنی کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ فیس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو دوران ویڈیو اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور نہ ہی ان کا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال ہوگا‘۔
مشہور خبریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں۔
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ
مئی
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
امریکہ کی طاقت اور بیجنگ واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثر
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکنز کے لیے نیا سال اس ملک کے
جنوری
غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں
دسمبر
بھارت کو اندازہ نہیں، ہماری میزائل ٹیکنالوجی جدید ترین ہے، دفاعی تجزیہ کار
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارت کو
اپریل
بھارت سفارتی سطح پر ناکام ہوگیا، عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بلاول بھٹو
?️ 21 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ
جون
حزب اللہ نے ابھی صرف اپنی 5 فیصد طاقت دکھائی ہے
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان کی لڑائی کے دوران اسرائیلی حکام اور حلقوں نے
فروری
کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس، وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سامنے
اپریل