انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق  اہم تحقیق

انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق  اہم تحقیق

?️

لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے انسانی جسم میں بیماری اور چرپی سے متعلق اہم تحقیق کی ہے  جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانی جسم بیماری سے مقابلہ کرنے کیلئے جسم میں ذخیرہ کی گئی چربی کا استعمال کرتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا خیال ہے کہ اس سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق اب تک سائنسدان چربی کو انسانی جسم کیلئے صرف نقصان دہ سمجھتے آئے تھے تاہم یہ حیرت انگیز انکشاف حال ہی میں سامنے آیا کہ  بیماریوں کے خلاف مدافعت کیلئے چربی استعمال ہوتی ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف نیچر کمیونیکیشنز میں گزشتہ روز شائع ہوئی۔

سائنسی جریدے میں شائع کی گئی تحقیق کی مدد سے بیکٹیریل انفیکشن کے حامل افراد کے علاج کیلئے نئے طریقے دریافت کیے جاسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیق سے جو نتائج اخذ کیے ہیں، ان سے آگے چل کر کمزور اور بوڑھے لوگوں کے علاج میں مددملے گی۔

کچھ بیکٹیریا انسانی جسم کیلئے مفید اور بہت سے مضر اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ محققین نے سالمونیلا نامی بیکٹیریا کا مطالعہ کیا جو اسہال، الٹی، پیٹ درد، بخار اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور بعض اوقات جسمانی صورتحال بگڑ کر ٹائیفائیڈ تک جا پہنچتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے لائیم اسٹیم سیلز میں فیٹی ایسیڈ کی نقل و حرکت اور استعمال کی نگرانی کی اور جگر کے نقصان کا تجزیہ کرکے سالمونیلا بیکٹیریائی انفیکشن کے خلاف انسانی جسم کے مدافعتی ردِ عمل کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ انسانی جسم چربی کے ذخائر سے مدد لیتا ہے۔

محققین نے دیکھا کہ انسانی جسم چربی سے ہائی انرجی فیٹی ایسڈز حاصل کرکے خون کے اسٹیم سیلز کو بھیجتا ہے جو انفیکشن کے خلاف ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔ خون کے خلیے بون میرو میں پائے جاتے ہیں۔ چربی کے ذریعے اسٹیم سیلز کو مؤثر خوراک پہنچتی ہے۔

چربی کی مدد سے اسٹیم سیلز خوراک حاصل کرتے ہیں اور انہیں لاکھوں سالمونیلا بیکٹیریا سے لڑنے والے سفید خون کے خلیات بنانے میں مدد ملتی ہے۔ محققین نے فیٹی ایسیڈز کی منتقلی کا طریقہ کار بھی دریافت کر لیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کے صہیونیت کے ماتھے پر چار بڑے کلنک

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں

افغانستان سے جنگ نہیں چاہتے، ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے

صیہونی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس نے کیا شرط رکھی ہے؟

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے مقبوضہ سرزمین پر مزاحمتی گروپوں کے

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع

?️ 24 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم

لوئر دیر: دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں 7 ایف سی اہلکار شہید، 13 زخمی

?️ 12 ستمبر 2025لوئر دیر: (سچ خبریں) لوئر دیر کے علاقے میدان، سر بانڈہ میں

دشمن کو منہ توڑ جواب، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 11 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر

ایمل ولی نے سینیٹ میں اپنی تقریر پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے