?️
نیویارک(سچ خبریں)چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی نے نارتھروپ گروپ نے حاصل کرلیا ہے۔اس نے اعلان کیا ہے کہ چاند کے مدار میں انسانی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھروپ گروپ نے چاند کے مدار میں گھر بنانے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی نارتھروپ گرمین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس نے ناسا کے ساتھ چاند کے مدار میں انسانی بستیوں کے لئے مختص مقامات پر مکان اور علاقوں کی تعمیر کے لئے نو سو پینتیس ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔
منصوبے کے مطابق مشن کے ابتدائی چند برسوں کے دوران خلا باز خاص طور پر تیار کیے گئے موبائل گھروں میں رہیں گے اور اپنی تحقیقات اس جگہ پر کریں گے جو نارتھروپ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ سائٹ جسے لیونگ اینڈ لاجسٹک سائٹ کہا جاتا ہے ناسا کے آرٹیمیس پروگرام کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد چاند پر واپسی ہے تاکہ وہاں انسانی آبادی کے اسباب پیدا کئے جاسکیں۔اس کے علاوہ چین نے چاند کے جنوبی قطب میں ایک مرکز قائم کرنے کا بھی ارادہ کیا ہے اور وہ دو ہزار تیس کے قریب مشتری اور سیارچوں کو روبوٹ مشن بھیجے گا۔
ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے تجارتی اور بین الاقوامی شراکت دار سائنسی تحقیق کی تائید اور چاند پر لینڈنگ کے لئے ایک پورٹل تعمیر کررہے ہیں۔ آٹھ ممالک نے آرٹیمیس پروگرام کے تحت چاند کی کھوج اور تحقیق کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہیں کیونکہ ناسا چاند پر طویل مدتی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کے معیارات طے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
یاد رہے کہ ناسا اپنے مشن میں چاند پر ایک مستقل کالونی بسانا چاہتا ہے جہاں موجود انجینیرز یہ سیکھ سکیں گے کہ چاند کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وہاں کیسے زندگی گزاری جاسکتی ہے؟
مشہور خبریں۔
پنجاب میں ضمنی انتخاب پرانی انتخابی فہرستوں پر کرانے کا فیصلہ
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں آئندہ ضمنی
جولائی
لکی مروت، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید
?️ 6 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس
اپریل
افغان فوج کے ہاتھوں طالبان کے دسیوں اراکین ہلاک
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں
اپریل
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے
دسمبر
امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار
مئی
کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے
مئی
ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا
نومبر
امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے لیئے اہم خطرہ قرار دے دیا
?️ 26 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے
اپریل