امریکا: ٹرمپ کے بٹ کوائن ریزرو کو ’ڈیجیٹل فورٹ ناکس‘ کا نام دے دیا گیا

🗓️

سچ خبریں: اگرچہ امریکا میں ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘ کی تشکیل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی کے شعبے کے لیے حمایت کا ثبوت ہے، لیکن اس اقدام کے بارے میں شکوک و شبہات موجود ہیں، کچھ لوگوں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ہیک ہونے والے تمام متاثرین کو بٹ کوائن واپس نہیں کیے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس میں وائٹ ہاؤس کے کرپٹو چیف ڈیوڈ سیکس نے اس ریزرو کو ’ڈیجیٹل فورٹ ناکس‘ سے تشبیہ دی تھی اور اس کا موازنہ امریکی فوجی اڈے پر ’سونے کے بارز‘ کے ذخیرے سے کیا تھا۔

دنیا بھر کے ممالک کے پاس سونے کے ذخائر موجود ہیں، کیونکہ دھات کو محفوظ اثاثے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو اعلیٰ افراط زر جیسے مالی عدم استحکام سے بچاتا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے محصولات کے درمیان غیر یقینی معاشی منظر نامے کی وجہ سے سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 3 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی۔

سونے کے ذخائر کسی ملک کی کرنسی کو مستحکم کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں، جب کہ سونے کو قرضوں اور لین دین کے لیے ضمانت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی بٹ کوائن ریزرو کیسے کام کرے گا؟

اس ریزرو کو تقریباً 2 لاکھ بٹ کوائنز سے مالی اعانت فراہم کی جائے گی جن کی مالیت تقریباً 17 ارب ڈالر ہے، جو امریکا میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے نتیجے میں ضبط کیے گئے ہیں۔

مزید بٹ کوائن کو ریزرو میں شامل کیا جاسکتا ہے، جب تک کہ اس طرح کی کارروائی بجٹ ’غیر جانبدار‘ ہو۔

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت ابتدائی طور پر گر گئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں استحکام آیا ہے۔

کرپٹو ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی کائیکو کے تجزیہ کار ڈیسسلاوا اوبرٹ نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’قانونی طور پر‘ امریکی حکومت کو ان تمام متاثرین کو بٹ کوائن واپس کرنا چاہیے جن کی شناخت ’ہیک کے شکار‘ کے طور پر کی گئی ہے۔

اوبرٹ کے مطابق امریکا کے پاس موجود بٹ کوائن کے ایک بڑے حصے (ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 98 ہزار ٹوکن) کو 2016 میں کرپٹو ایکسچینج بٹ فائنکس میں ہیک کے متاثرین کو واپس کرنا پڑے گا۔

سیکٹر پر نظر رکھنے والے یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ آیا ریزرو میں دیگر ڈیجیٹل ٹوکن شامل کیے جائیں گے، جو ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ممکن ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ بٹ کوائن کے قریب ترین حریف ایتھر کے ساتھ 3 دیگر ٹوکنز ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو شامل کیے جا سکتے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ سونے کے برعکس کرپٹو کرنسیاں خطرناک اثاثے ہیں، اور ان کی کوئی اندرونی قیمت نہیں ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس کے کرپٹو چیف ڈیوڈ سیکس کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ بٹ کوائن ذخیرہ کرکے حکومت خود کو کرپٹو کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھے گی۔

دریں اثنا، کرپٹو پلیٹ فارم کوائن ہاؤس کے سرمایہ کاری ڈائریکٹر اسٹیفن افراہ نے کہا کہ سونے کی طرح بٹ کوائن بھی محدود 21 ملین ٹوکنز کی بدولت اپنی نایابیت سے منافع کما سکتا ہے۔

بٹ کوائن ریزرو کا فائدہ شفافیت ہے، کیونکہ فورٹ ناکس میں رکھے گئے سونے کی مقدار کے برعکس ٹوکن کی سطح ہر وقت معلوم ہوگی۔

مشہور خبریں۔

اسلامی جہاد کے کمانڈر کو قتل کرنے کے لیے امریکی اسمارٹ بم کیا تھا؟

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    غزہ کی پٹی میں حالیہ تین روزہ جنگ 14-16

’پارٹی ٹکٹ فیس‘ سیاسی جماعتوں کیلئے فنڈنگ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ

🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آنے والے انتخابات مرکزی دھارے میں شامل تقریباً

ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش

🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی

سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی

🗓️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے

اردوغان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ بات چیت پر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا

🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  ہفتہ کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی

سعودی عرب میں خاتون سماجی کارکن کو 34 سال قید کی سزا

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک سماجی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ

شامی دہشت گردوں کے مالیاتی نیٹ ورک کے 49 ارکان گرفتار 

🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس ایف ایس بی نے تصاویر شائع کرتے

فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے