اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام

🗓️

سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ نے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ ’اسٹار شپ‘ خلا میں بھیج دیا تاہم راکٹ کا خلا میں ہی رابطہ منقطع ہوگیا اور زمین پر لینڈنگ کرنے سے قبل تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوی ایشن ایجنسی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد راکٹ جمعرات (14 مارچ) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 25 منٹ پر جنوب مشرقی ٹیکساس سے لانچ کیا گیا تھا۔

تاہم خلا میں پہنچنے کے بعد زمین کی جانب واپس لینڈنگ کے وقت اسپیس ایکس بیس کا اسٹار شپ راکٹ سے رابطہ منقطع ہوگیا اور اس طرح اسٹار شپ راکٹ دوبارہ زمین پر لینڈنگ کا ہدف حاصل نہیں کرسکا، راکٹ کی لینڈنگ بحر ہند پر ہونی تھی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ راکٹ کی آخری فوٹیج میں دیکھا گیا کہ راکٹ ہیٹ شیلڈ سے چمکتی ہوئی چنگاری نظر آرہی تھی۔

تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے اسے ’کامیاب آزمائشی پرواز‘ قرار دیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ راکٹ نے پچھلے دو آزمائشی پروازوں کے مقابلے کہیں زیادہ اور تیز پرواز کی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اسٹار شپ کی 2 آزمائشی پروازیں ناکام ہو چکی ہیں ۔

مشہور خبریں۔

سابق جاپانی صدر کے قاتل کے اعترافات

🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:جاپانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم

کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 8 فروری 2021سکردو(سچ خبریں) علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارپ نے کے ٹو سرچ

کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟

🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت

امریکی قابضین کے ہاتھوں مزید شامی تیل کی چوری

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی جارحیت پسندوں نے

ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ

🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل

عبرت آموز دورہ

🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،

غزہ کے عوام کو فلسطینی استقامت کے خلاف بھڑکانے کی تل ابیب کی کوشش

🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:  صہیونی فوج کے ترجمان Avikhai Adrei نے اپنے ٹوئٹر پیج

ہم خانہ جنگی سے ایک قدم دور ہیں: صہیونی میڈیا

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ماریو اخبار نے صہیونی صحافی بین کسپیت کے حوالے سے لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے