?️
سچ خبریں: اسرائیلی فوج کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈرونز اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت دیگر ٹیکنالوجی میں نمایاں سہولیات فراہم کرنے والا اسرائیل کا جدید ترین سائنسی اداکارہ ’ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس‘ بھی ایرانی حملے میں شدید متاثر ہوگیا۔
اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حکام ایرانی حملے میں سائنسی سینٹر کی تباہی کی معلومات فراہم نہیں کر رہے۔
حکام نے ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سائنسی ادارے کی عمارت کو تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی حوالے سے **’یورو نیوز‘ **نے بتایا کہ مذکورہ سینٹر نہ صرف اسرائیل بلکہ دنیا کے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سائنسی سینٹرز میں سے ایک ہے، جسے ایرانی حملے میں شدید نقصان پہنچا۔
ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کا ادارہ اسرائیلی فوج اور خفیہ ادارے کو اے آئی، ڈرونز، میزائل اور دشمن کے ٹھکانوں کی معلومات حاصل کرنے سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
مذکورہ سائنسی ادارے میں 2500 سائنسدان زیر تعلیم ہیں، ادارے میں رہائشی عمارتیں، 30 جدید ترین سائنسی لیبارٹریز اور دیگر ٹیکنالوجی اور سائنسی تنصیبات موجود ہیں۔
ایران کی جانب سے 14 اور 15 جون کے درمیان کیے جانے والے میزائل حملوں میں ویزمان انسٹی ٹیوٹ متاثر ہوا۔
مذکورہ سینٹر تل ابیب کے نواحی شہر روہووت میں موجود ہے، جسے اسرائیل میں اس وقت بنایا گیا تھا جب جنگ عظیم اول کے بعد یہودیوں کو وہاں آباد کیا جانے لگا تھا۔
ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو 1940 کے قریب بنایا گیا تھا، بعد ازاں اس کا نام تبدیل کرکے ویزمان رکھا گیا اور اس کا شمار نہ صرف اسرائیل بلکہ دنیا کے جدید ترین سائنسی سینٹرز میں ہوتا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ مذکورہ سینٹر نہ صرف اسرائیلی فوج بلکہ ایجنسیوں سمیت دیگر اسرائیلی اداروں کو سائنس و ٹیکنالوجی کی مد میں متعدد سہولیات فراہم کرتا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے تل ابیب کے اسکینڈل کا ثبوت
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے
فروری
قطر ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی فلسطین کی موجودگی
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: ارجنٹینا اور فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے
دسمبر
پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
?️ 29 جون 2021پولینڈ (سچ خبریں) پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال
جون
الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان
مارچ
افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغان
دسمبر
افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے
ستمبر
فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں
اکتوبر
ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ
اگست