?️
سچ خبریں: محض آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے دو خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر باحفاظت واپس پہنچ گئے، دونوں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے خصوصی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق بوچ ولمور اور سنی ولیمز امریکا کے مقامی وقت کے مطابق 18 مارچ کی شب فلوریڈا کے ساحل پر پہنچے۔
دونوں خلابازوں کے ساتھ ایک امریکی اور روسی خلاباز بھی زمین پر واپس آئے ہیں۔
چار خلابازوں کو اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول لے کر زمین پر پہنچا، انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر پھنس جانے والے خلاباز جوڑے کے زمین پر اترنے کے مناظر کو امریکا کے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے براہ راست دکھایا۔
دونوں خلابازوں کو زمین پر اترتے ہی اسٹریچر پر ڈال کر حفاظتی جگہ پر منتقل کردیا گیا اور دونوں نے پریس کانفرنس نہیں کی۔
عام طور پر خلا میں جانے والے خلاباز واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہیں، تاہم خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ تک پھنس جانے والے خلابازوں نے زمین پر واپسی پر کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔
دونوں خلابازوں کو کافی کمزور حالت میں دیکھا گیا، تاہم ناسا حکام نے بتایا کہ دونوں خلاباز صحت مند ہیں لیکن انہیں زمین کی زندگی یا کشش ثقل کو اپنانے میں کچھ وقت لگے گا۔
بوچ ولمور اور سنی ولیمز جون 2024 میں بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے خلائی اسٹیشن پہنچے تھے مگر خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ اسٹیشن پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئےتھے اور اب انہیں 9 ماہ بعد زمین پر واپس لایا گیا۔


مشہور خبریں۔
عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں: خطے میں ایران کی طاقت کے نئے مرحلے کا آغاز
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:ایران کی خطے میں طاقت کو مضبوط بنانے اور وعدہ صادق
نومبر
عماد مغنیہ کے قتل میں موساد کے ساتھ کئی عرب ممالک کے تعاون کا انکشاف
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:اگرچہ حزب اللہ کی عسکری شاخ کے کمانڈر عماد مغنیہ کے
جنوری
"پی کے کے” کی تحلیل کے بعد عراق کا کیا مطالبہ ہے؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبرین: عراقی وزارت خارجہ نے ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (پی
مئی
کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش میں
?️ 4 نومبر 2025کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش
نومبر
صیہونیوں کی لبنان سے مراعات حاصل کرنے کی تحریک
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ،
نومبر
سوڈان میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے درجنوں واقعات ریکارڈ کیے گئے
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ فاشر
نومبر
مراسلے سے پہلے فون پر دھمکیاں، اہم انکشافات
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
تاریخ میں پہلی مرتبہ F-35 کے مار گرانے کا امریکہ نے اعتراف کیا
?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: سی این این اور سینٹکام کے ترجمان نے اعتراف کیا
مارچ