آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئے

🗓️

سچ خبریں: محض آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے دو خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر باحفاظت واپس پہنچ گئے، دونوں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے خصوصی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق بوچ ولمور اور سنی ولیمز امریکا کے مقامی وقت کے مطابق 18 مارچ کی شب فلوریڈا کے ساحل پر پہنچے۔

دونوں خلابازوں کے ساتھ ایک امریکی اور روسی خلاباز بھی زمین پر واپس آئے ہیں۔

چار خلابازوں کو اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول لے کر زمین پر پہنچا، انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر پھنس جانے والے خلاباز جوڑے کے زمین پر اترنے کے مناظر کو امریکا کے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے براہ راست دکھایا۔

دونوں خلابازوں کو زمین پر اترتے ہی اسٹریچر پر ڈال کر حفاظتی جگہ پر منتقل کردیا گیا اور دونوں نے پریس کانفرنس نہیں کی۔

عام طور پر خلا میں جانے والے خلاباز واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہیں، تاہم خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ تک پھنس جانے والے خلابازوں نے زمین پر واپسی پر کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔

دونوں خلابازوں کو کافی کمزور حالت میں دیکھا گیا، تاہم ناسا حکام نے بتایا کہ دونوں خلاباز صحت مند ہیں لیکن انہیں زمین کی زندگی یا کشش ثقل کو اپنانے میں کچھ وقت لگے گا۔

بوچ ولمور اور سنی ولیمز جون 2024 میں بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے خلائی اسٹیشن پہنچے تھے مگر خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ اسٹیشن پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئےتھے اور اب انہیں 9 ماہ بعد زمین پر واپس لایا گیا۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا؟

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی:اعظم سواتی

🗓️ 7 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا

مزید تحقیقات کے لیے فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ

پاکستان کی برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے TASS نیوز

صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

🗓️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد  صدرِ مملکت عارف

Asian Games: Two Indonesian skateboarders secure ticket to final

🗓️ 22 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا  کردار ہے: گورنر پنجاب

🗓️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں

مزید طوفان الاقصی سے بچنے کے لیے صیہونی کیا کریں: نیتن یاہو کے مشیر

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے سینئر مشیر نے دعویٰ کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے