?️
سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کا ’ون پلس 12‘ متعارف کرادیا۔
جس طرح پہلے سے ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ کمپنی ’ون پلس 12‘ میں طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرے دے گی، اسی طرح کمپنی نے صارفین کی توقعات کے عین مطابق فون میں اپگریڈ ٹیکنالوجی کے حامل کیمرا دیے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ کمپنی نے بیٹری میں بھی روایات سے ہٹ کر دو سیل دیے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ فون کی بیٹری بھی دگنی طاقت کی حامل ہے۔
’ون پلس 12‘ کو 6.82 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے دو 12 اور 24 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اسنیپ ڈریگن 8 کی تھرڈ جنریشن چپ سے لیس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ دوسرا 50 میگا پکسل اور تیسرا 48 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
اسی طرح فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کمپنی کے مطابق کیمروں میں سونی کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور تمام کیمروں کی استعداد دگنی ہے، یعنی 32 میگا پکسل کیمرا 64 میگا پکسل کی طرح کا کام کرے گا۔
ون پلس 12 میں 5400 ایم اے ایچ کی ڈبل سیل بیٹری دی گئی ہے جب کہ اس کے ساتھ 50 واٹ کا فاسٹ چارجر دیے جانے سمیت اس میں وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کو مختلف رنگوں میں متعارف کرایا ہے اور ابتدائی طور پر اسے صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
ون پلس 12 کے 12 جی بی ماڈیول کی پاکستانی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار جب کہ 24 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 33 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
ون پلس 12 کو فیچرز اور کیمروں کے حوالے سے آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور گیلنٹ تاریخ کے کوڑے دان میں
?️ 14 جون 2024سچ خبریں:غاصب حکومت کو غزہ جنگ میں تباہ کن کارکردگی کی وجہ
جون
روس نے یوکرین کے الزامات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں ماسکو کے ایلچی نے روسی حکام کے
اپریل
روس کون سا غیر معمولی ہتھیار بنا رہا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اس ملک کے صدر کے حوالے سے
ستمبر
اسٹیٹ بینک کا زری پالیسی اجلاس آج، شرح سود 22 فیصد برقرار رہنے کی توقع
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مرکزی بینک
دسمبر
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
آئندہ پی ایس ڈی پی میں صرف اڑان پاکستان سے متعلق منصوبے شامل ہونگے، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی
?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک
فروری
سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے لیے بڑی شرطیں
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے قابض حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے معمول
اگست
کیا حزب اللہ اسرائیلی حکومت کے لیے نمبر ایک خطرہ ہے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے مطابق حزب اللہ نے آج شمال کو
جون