180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور اڑنے والا سی گلائیڈرتیار کر لیا گیا

180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور اڑنے والا سی گلائیڈرتیار کر لیا گیا

🗓️

بوسٹن(سچ خبریں) ریجنٹ نامی کمپنی نے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور اڑنے والا سی گلائیڈر تیار کرلیا ہے۔ ریجنٹ کمپنی کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی گلائیڈر بہت آسانی سے ٹیک آف اور لینڈنگ کرتا ہے جس کی بنا پر دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں کی جانب سے بھی آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

بجلی کی مدد سے پرواز کرنے والا سے زیادہ تیز رفتار سمندری سی گلائیڈر کو آپ کشتی بھی کہہ سکتے ہیں اور طیارہ بھی قرار دے سکتے ہیں۔بوسٹن کی ریجنٹ نامی کمپنی کے مطابق موجودہ سی گلائیڈر اب تک تیار کیے جانے والے برقی طیاروں کے مقابلے میں دوگنا تیز رفتار ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ طیارے کے ساتھ ساتھ ایک کشتی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

ریجنٹ کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ان کی ’نئی برقی سواری کے لیے اب تک 465 ملین ڈالر کے آرڈر مل چکے ہیں۔ سی گلایئڈر طیاروں جیسا متحرک اور برق رفتار ہے جبکہ اس میں پرتعیش کشتی جیسی سہولیات موجود ہیں۔ یوں پہلی مرتبہ اڑن کشتی مناسب قیمت پر فراہم کی جارہی ہے ۔ توقع ہے کہ اس سے بحری نقل و حمل میں انقلاب آجائے گا۔‘

اس سواری کو گراؤنڈ افیکٹ وھیکل ( جی ای وی) کا نام دیا گیا ہے۔ اپنی ڈیزائن کے تحت یہ پانی سے گویا لگ کر پرواز کرتا ہے۔ اس طرح پانی کی سطح اور ہوائی دباؤ کے درمیان ایک گدا سا بن جاتا ہے جس سے طیارے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

اگرچہ جی ای وی کا پہلا تصور 1960 کے عشرے میں پیش کیا گیا تھا۔ پہلے روس نے ایکرانوپلین بنایا جو 600 ٹن وزن لے کر 310 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک اڑ سکتا تھا۔ اس کے بعد سنگاپور نے ایئرفش نامی سمندری طیارہ بنایا ۔ تاہم ریجنٹ کا سی گلائیڈر بہت جدت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ سب سے اہم بات اس میں یہ ہے کہ اس کا برقی پروپلشن سسٹم ہے جس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کے ساتھ ہوئے تصفیے پر لاعلمی کا اظہار

🗓️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ

ریاض مذاکرات یورپی یونین پر دباؤ کا باعث 

🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: ریاض میں ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں امن

خونی کاروبار میں کن ممالک نے اسرائیل کا ساتھ دیا؟

🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: رپورٹ میں یمنیون کے تجزیے میں صیہونی حکومت کے ساتھ بعض

نوشین شاہ کا فلم ڈائریکٹر پر 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے کا الزام

🗓️ 21 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوشین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم

سندھ: ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، ایک ماہ میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ

🗓️ 15 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا کیسز میں کمی آئی ہے

یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام

ترک صدر اسلام دشمنی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ آزادی بیان

ڈنمارک میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے

🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈنمارک کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے