?️
سچ خبریں: امریکی آرمی چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کا جوابی حملہ طویل، سخت، خونریز اور مہنگا ہوگا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کو ہتھیاروں اور مالی امداد کے لیے مغربی ممالک کے رابطہ گروپ سے ملاقات کے بعد امریکی فوج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ مارک ملی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ یوکرین میں جوابی حملے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں اس لیے کہ یہ بہت مہنگے ہیں، تاہم یہ جوابی حملے طویل، سخت اور خونی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں، ابھی بہت سے تنازعات اور جنگیں باقی ہیں، اور میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ یہ جوابی حملے طویل، سخت اور خونریز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زیلینسکی اور تلخ حقیقت
واضح رہے کہ یوکرین کی فوج کے جوابی حملے جن کا وعدہ مہینوں پہلے مغربی اور یوکرینی حکام نیز میڈیا نے کیا تھا، بالآخر 4 جون کو مختلف محوروں میں خاموشی اور سرکاری اعلان کے بغیر شروع ہو گئے جہاں اطلاعات کے مطابق یوکرینی افواج نہ صرف اب تک کامیاب نہیں رہی بلکہ روسی فوج کی دفاعی لائنوں کو شکست بھی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی خاص پیش قدمی کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ان جوابی حملوں میں مغربی ممالک کی طرف سے عطیہ کردہ جدید فوجی سازوسامان کی ایک بڑی مقدار بھی تباہ ہو گئی ہے یا روسیوں کے قبضے میں آ چکی ہے۔
فوج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرین کی فوج نہ صرف موسم بہار کے جوابی حملوں میں روس سے کھوئے ہوئے مشرقی علاقوں کو واپس لینے کے لیے پرعزم ہے بلکہ 2014 میں ریفرنڈم کے ذریعہ روس کی سرزمین سے ملحق کیے جانے والے جزیرہ نما کریمیا سے آخری روسی فوجی نکلنے تک میدان میں موجود رہے گی
یاد رہے کہ زیلنسکی کے اتنے بڑے بڑے دعووں کے باجود اب تک میدان جنگ سے آنے والی خبریں ان کے لیے اور مغربی باشندوں کے لیے کوئی واضح نقطہ نظر پیش نہیں کرتی ہیں۔
اس سے پہلے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے یکم جولائی کو اس ملک کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اس کونسل کے اراکین کی میٹنگ میں اعلان کیا تھا کہ 4 جون سے ان کے خلاف جوابی حملوں کا آغاز سے لے کر 21 جون تک کیف حکومت کی246 ٹینک جن میں 13 ٹینک شامل تھے نیز مغربی ممالک کی جانب سے دی جانے والی 595 بکتر بند گاڑیاں اور 279 فیلڈ آرٹلری یونٹ تباہ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی فوج کے 42 کثیر المقاصد میزائل سسٹم اور طیارہ شکن میزائل سسٹم، 10 ٹیکٹیکل فائٹرز، 4 ہیلی کاپٹر اور 264 ڈرون بھی تباہ ہوئے نیز ان جوابی حملوں کے دوران اس نے 13000 سے زائد فوجیوں کو بھی گنوا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا تل ابیب کی سرخ لکیریں بدل سکتی ہیں؟
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ایک صیہونی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ریجیم
اگست
ایران اور اسرائیل کی جنگ کا پی کے کے پر اثرات
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اس وقت ترکی کے میڈیا اور اخبارات میں کوئی ایسا
جون
عالمی بینک کو اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع
?️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی
اپریل
مغرب توہین رسالت کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرے
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف
اپریل
جائیداد کی قدر کوآمدنی سمجھنا ’وفاقی دائرہ اختیار سے باہر‘ ہے، لاہور ہائیکورٹ
?️ 7 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن
اپریل
جرمن عوام کی صیہونی حکومت کی حمایت کی مخالفت
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق اس ملک کے82
نومبر
پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکی قونصل جنرل
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے
اکتوبر
برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے
?️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں) مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
جنوری