?️
یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانتیں دینے کے بدلے زمین کا معاملہ کبھی زیرِ بحث نہیں آیا اور روس کے تحفظ کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔
چینی دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوتین نے کہا کہ یوکرین سمیت ہر ملک کو سلامتی کی ضمانتیں ملنی چاہییں، مگر یہ کسی قسم کی زمین کے تبادلے سے وابستہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس ہمیشہ سے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے خلاف رہا ہے، تاہم اس کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات یا یورپی یونین میں شمولیت پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔
روس کے صدر نے زور دیا کہ ان کا ملک زمین کے حصول کے لیے جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ وہاں کے عوام کے حقِ خود ارادیت کے تحفظ کے لیے میدان میں ہے تاکہ وہ اپنی زبان اور ثقافت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ان کے مطابق، اگر مقامی عوام ریفرنڈم میں روس کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں تو یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے۔
پوتین نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج تمام محاذوں پر پیش قدمی کر رہی ہیں جبکہ یوکرینی فوج صرف موجودہ دفاعی لائن کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ لڑائی مشکل اور سخت ہے لیکن روسی افواج صورتحال پر قابو رکھے ہوئے ہیں۔
روسی صدر نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو یوکرین سے متعلق مذاکرات کو اعلیٰ سیاسی سطح پر لے جایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق، اصل اہمیت مذاکرات کے نتیجے کو حاصل ہے، نہ کہ سطح کو۔
مزید برآں، پوتین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے کام پر رائے دینا ان کا اختیار نہیں، یہ ذمہ داری خود ٹرمپ کی ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وٹکاف مؤثر رابطہ کار ہیں اور حقیقت کو مسخ نہیں کرتے۔پوتین کے بقول، فی الحال صدر ٹرمپ کے ماسکو کے ممکنہ دورے کی تیاری نہیں ہو رہی، لیکن یہ دعوت بدستور قائم ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
علیمہ خان کی فرد جرم کی کارروائی چیلنج کرنے کی درخواست خارج
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) علیمہ خان نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج
دسمبر
بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کے بہانے400 سال قدیمی مسجد شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد میں مقامی انتظامیہ کی
جنوری
شمالی رام اللہ میں صیہونی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید
?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:فلسطینی ذرائع کے مطابق شمالی رام اللہ میں صیہونی فوج کی
مئی
امریکا نے ایران پر غیرقانونی پابندیاں عائد کرکے خطے میں ناامنی پیدا کی ہے: چین
?️ 4 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ
اپریل
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل میں قید
ستمبر
اسرائیل کے سیکورٹی سسٹم کے دل میں ایران کا تیر/ ہم ویزمین کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: جنوبی تل ابیب میں واقع ویزمین سائنٹیفک اینڈ ریسرچ سینٹر
جون
شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم
نومبر
اقرا عزیزکے نام گھر کیا تو دوست نے کہا اگر بیوی چھوڑ گئی تو؟ یاسر حسین
?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے انکشاف
اپریل