یوکرین جنگ میں روس کی جیت کے بارے میں پینٹاگون کا اظہار خیال

یوکرین

🗓️

سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار نے واشنگٹن کی جانب سے کیف کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کیے جانے کے ارادے اور اس گولہ بارود کے استعمال کے انسانی خطرات کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ یوکرین میں شہریوں کے لیے سب سے بری چیز روس کے لیے جنگ جیتنا ہے۔

امریکی نائب وزیر دفاع کولن کال نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود کی ترسیل عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے ، کہا کہ میدان جنگ میں روس کی کامیابی کا خوف ان خدشات سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج

انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں وائٹ ہاؤس کے یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کی منظوری کے فیصلے کا دفاع کیا، جس میں کلسٹر گولہ بارود بھی شامل ہے۔

دریں اثنا 100 سے زائد ممالک نے کلسٹر گولہ بارود کے کنونشن کی بنیاد پر ان بموں کے استعمال، منتقلی، پیداوار اور ذخیرہ کرنے پر پابندی لگا دی ہے لیکن امریکہ اور یوکرین اس معاہدے کے پابند نہیں ہیں۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق اس سوال کے جواب میں کہ کیا پینٹاگون نے اپنے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان گولہ بارود سے عام شہریوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا، کولن کال نے کہا کہ میں بھی ہر کسی کی طرح انسانی صورت حال کے بارے میں فکر مند ہوں، لیکن یوکرینی شہریوں کے لیے سب سے بری بات یہ ہے کہ روس جنگ جیت جائے لیے ہے،اسے ہرانا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنا ایک مشکل فیصلہ تھا لیکنکیف کو ان بموں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی صدر کی وائٹ ہاؤس پر تنقید

قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں جنگ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان بموں کو یوکرین بھیجنے پر رضامندی کا فیصلہ کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ میدان جنگ میں حالات یوکرین کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس خلاف یوکرین کو حالیہ جوابی حملوں میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے اور اس کی فوج نے بڑی تعداد میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کھو دی ہیں جو مغرب نے روس کے ساتھ جنگ ​​میں اس ملک کو فراہم کیے تھے نیز روسی وزارت کے مطابق اس نے ہزاروں انسانی جانوں کو بھی ضائع کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ پر امریکی قومی دستاویزات چوری کرنے کا الزام

🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل دستاویزات کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

امریکہ میں نہ رکنے والے فائرنگ کے واقعات

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے متعدد علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں

جے جے وی ایل کے مالک سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

🗓️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے

آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں

صیہونی ریاست کے اقتصادی حالات؛ صیہونی وزیر خزانہ کی زبانی

🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے منگل کے روز اس

اسپیکر نے جمہوریت کے فروغ کیلئے سینئر اراکین پارلیمنٹ کی کونسل تشکیل دے دی

🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ‘جماعتوں

قطر ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کا بائیکاٹ

🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی

کینیڈا میں ہونے والا احتجاج اس ملک کی سیاست میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے؟

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کینیڈا کے ٹرک ڈرائیوروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے