یوکرین جنگ ​​میں اب تک 38 بلین ڈالر کی امریکی امداد

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین روس جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک واشنگٹن نے کیف کو تقریباً 38 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکی قیادت میں یوکرین کو مغربی ممالک کی طرف سے ملنے والی فوجی امداد کے وقفے وقفے سے اعلان کے ساتھ ساتھ پینٹاگون نے اس جنگ کے آغاز سے اب تک کیف کو فراہم کی جانے والی فوجی مدد کی کل رقم کا اعلان کیا۔

امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ واشنگٹن حکومت نے ڈونباس کے علاقے میں روس کی خصوصی فوجی کاروائیوں اور اس ملک کے ساتھ یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کیف کو تقریباً 38 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے روس کے ساتھ جنگ ​​کو طول دینے کے لیے کیف کی تازہ ترین حمایت میں، اگرچہ وہ براہ راست یوکرین میں کوئی جنگی جہاز بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن جو ممالک پہلے ہی امریکہ سے F-16 خرید چکے ہیں، اس نے انہیں اجازت دی ہے کہ وہ یہ طیارے جتنے چاہیں یوکرین کو دے سکتے ہیں۔

پینٹاگون کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں یوکرین کو مجموعی طور پر 38.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی سکیورٹی امداد دینے کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے 37.6 بلین ڈالر دے چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف

🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل

ادویات کی قیمتوں سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی

مریم نواز کی تقریروں سے مسلم لیگ ن کو نقصان ہو رہا ہے:رانا تنویر

🗓️ 20 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا

زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی یوکرین میں ملاقات

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے جنرل

پیٹرولیم کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد ہو گئی

🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے خزانہ ڈویژن کی جانب سے

صدارتی انتخاب: آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

🗓️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے

برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ڈالا سخت دباؤ

🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے سیکرٹری خارجہ کو ایک

عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع ہونے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور برہم

🗓️ 12 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں عید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے