?️
سچ خبریں:رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کی جانب سے نماز جمعہ کی شاندار تقریب کے بعد صہیونی فوج نے 17 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کی آخری نماز جمعہ میں دسیوں ہزار فلسطینیوں کی شرکت کے بعد صیہونی پولیس نے جھوٹے دعووں کے ساتھ 17 فلسطینی نمازیوں کو گرفتار کر لیا۔
صہیونی اخبار یدیوت احرونٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی پولیس کا بیان شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پولیس فورس نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز کے لیے درجنوں فلسطینی نمازیوں کی موجودگی کی بنا پر غیر متوقع حالات کے لیے تیاری کے مقصد کے ساتھ۔ مسجد اقصیٰ میں باب المغاربہ کے ارد گرد 2000 ریزرو پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کی نماز جمعہ کے اختتام کے بعد عسکری کاروائیوں کے الزام میں 17 فلسطینیوں کو گرفتار کیا،صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تنازع کی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے یدیعوت احرونٹ نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی نماز کے اختتام کے بعد متعدد فلسطینیوں نے ماسک اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی علامتیں پہنے ہوئے حرم ابراہیمی کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپیں کی جس کے بعد متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے کے اطراف میں فلسطینی نمازیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی انتہا اس وقت ہوئی جب صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ اور نمازیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں جس کے جواب میں جنوبی لبنان اور غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطین پر سیکڑوں راکٹ داغے گئے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں: شبلی فراز
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے
مارچ
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
?️ 8 مارچ 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل
مارچ
بن سلمان کے قاہرہ کے قریب الوقوع سفر کے مقاصد اور محرکات
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:مصری باخبر اور سفارتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے عنقریب
مئی
روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا
?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے
فروری
مغرب پابندیوں کے ذریعے طاقتور حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے: لاوروف
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو
ستمبر
آرمی چیف کی ایرانی فضا ئیہ کے کمانڈر سے ملاقات
?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان
مارچ
17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے:وزیر خزانہ
?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
جولائی
صیہونی جنگجوؤں کا مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے پر حملہ
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی عسکریت پسندوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح
فروری