?️
سچ خبریں:تین یورپی ممالک میں متعدد سماجی کارکنوں اور فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دیا اور فلسطینی قوم کے خلاف صیہونیوں کے جرائم بالخصوص غزہ کے عوام کے خلاف ان کے حالیہ جرائم کی مذمت کی۔
سیکڑوں برطانوی شہریوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف اس حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی، اس اجتماع کے شرکاء نے فلسطینی سرزمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حالیہ تین روزہ جارحانہ حملے میں 15 سے زائد بچوں سمیت 49 افراد شہید اور 360 زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں بھی تقریباً 100 بچے اور نوعمر ہیں، ادھر جرمنی میں بھی سیکڑوں افراد نے غزہ کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب منعقد کرکے فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کے جرائم کی مذمت کی، انہوں نے شمع روشن کر کے غزہ کے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔
درایں اثنا اسپین کی وزارت خارجہ کے سامنے ریلی نکالی گئی اور شرکاء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور اس پر عالمی خاموشی کی مذمت کی۔


مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی
?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے
ستمبر
حکومت بدنیتی اور عجلت میں ترمیم نہ لاتی تو جوڈیشل پیکج پر ضرور غور کرتے: علی ظفر
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
ستمبر
بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق
اپریل
ایران کا بائیدن انتظامیہ پر الزام
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثوں
مارچ
ملکی معیشت ایک بار پھر خطرے میں
?️ 26 دسمبر 2021گوادر (سچ خبریں) پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی مایوس کن خبر، گوادر میں
دسمبر
امریکہ نائن الیون حملوں کے بعد اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے: جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے وائٹ ہاؤس کے ذریعہ دہشت
ستمبر
ٹرمپ کی مقبوضہ فلسیطن کا دورہ کرنے کی شرط؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں اسرائیل کا
جون
دنیا کہاں جا رہی ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر
جولائی