?️
سچ خبریں:روس کے پارلیمنٹ اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی حکومتوں نے یوکرین کو جوہری ہتھیار فراہم کیے تو یورپ صفحۂ ہوستی سے غائب ہو جائے گا۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، کسی بھی مغربی ملک نے روس کے فوجی حملے کے جواب میں یوکرین کو جوہری ہتھیار فراہم کرنے کی پیشکش نہیں کی ہے اور کیف نے بھی ایسے ہتھیار نہیں مانگے ہیں بلکہ مغربی ممالک ان بھاری روایتی ہتھیاروں کی فراہمی سے گریزاں ہیں جن کی یوکرین تلاش کر رہا ہے۔
تاہم پولینڈ کے سابق وزیر خارجہ رادوسواف سیکورسکی جو اب یورپی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، نے یوکرین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ مغرب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یوکرین کو اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لیے جوہری ہتھیار فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو یہ حق حاصل ہے کیونکہ روس نے 1994 کے بوڈاپیسٹ سکیورٹی ایشورنس ٹریٹی کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ یوکرین نے سابق سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اس ملک میں باقی رہ جانے والے تمام جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ دسمبر 1994 میں کیف نے روس، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ بڈاپسٹ کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت دستخط کرنے والوں نے جوہری تخفیف اسلحہ کے عزم کے بدلے یوکرین کی موجودہ خودمختاری، آزادی اور سرحدوں کا احترام کرنے کا عہد کیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی امریکہ سے بھی ناراض، وجہ؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکام نے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز
جنوری
امریکہ شام اور عراق میں داعش پر کیوں اعتماد کر رہا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:شام میں داعش کے حملوں اور امریکی نقل و حرکت میں
اگست
نیتن یاہو اور امریکی حکام کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: بعض امریکی حکام نے اعلان کیا کہ اگر صیہونی حکومت
مارچ
ایران کے میزائل حملے مہلک اور سخت ترین تھے؛صیہونی اپوزیشن لیڈر کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید اور دیگر حکام نے ایران
جون
اسکردو ائیر پورٹ کے لئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
?️ 8 اپریل 2021گلگت(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے
اپریل
اسرائیلی میڈیا: ہمارے جرائم کی حقیقت کو دنیا تک پہنچانے میں بے حسی کوئی رکاوٹ نہیں ہے
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اسرائیلی برادری
جولائی
بانی پی ٹی ائی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت ملتوی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی
جون
غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی
جولائی